بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
وَالۡمُرۡسَلٰتِ عُرۡفًا ۙ١
77:1دل خوش کن چلتی ہواؤں کی قسم.
-
فَالۡعٰصِفٰتِ عَصۡفًا ۙ٢
77:2پھر زور سے جھونکا دینے والیوں کی قسم.*
-
وَّالنّٰشِرٰتِ نَشۡرًا ۙ٣
77:3پھر (ابر کو) ابھار کر پراگنده کرنے والیوں کی قسم.
-
فَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًا ۙ٤
77:4پھر حق وباطل کو جدا جدا کر دینے والے.
-
فَالۡمُلۡقِيٰتِ ذِكۡرًا ۙ٥
77:5اور وحی ﻻنے والے فرشتوں کی قسم.
-
عُذۡرًا اَوۡ نُذۡرًا ۙ٦
77:6جو (وحی) الزام اتارنے یا آگاه کردینے کے لیے ہوتی ہے.
-
اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌ ؕ٧
77:7جس چیز کا تم سے وعده کیا جاتا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے.
-
فَاِذَا النُّجُوۡمُ طُمِسَتۡۙ٨
77:8پس جب ستارے بے نور کردئے جائیں گے.
-
وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡۙ٩
77:9اور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا.
-
وَاِذَا الۡجِبَالُ نُسِفَتۡۙ١٠
77:10اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے.
-
وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتۡؕ١١
77:11اور جب رسولوں کو وقت مقرره پر ﻻیا جائے گا.
-
لِاَىِّ يَوۡمٍ اُجِّلَتۡؕ١٢
77:12کس دن کے لیے (ان سب کو) مؤخر کیا گیا ہے؟
-
لِيَوۡمِ الۡفَصۡلِۚ١٣
77:13فیصلے کے دن کے لیے.
-
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِؕ١٤
77:14اور تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
-
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ١٥
77:15اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے.
-
اَلَمۡ نُهۡلِكِ الۡاَوَّلِيۡنَؕ١٦
77:16کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟
-
ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ الۡاٰخِرِيۡنَ١٧
77:17پھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو ﻻئے.
-
كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ١٨
77:18ہم گنہگاروں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں.
-
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ١٩
77:19اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.
-
اَلَمۡ نَخۡلُقۡكُّمۡ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍۙ٢٠
77:20کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے (منی سے) پیدا نہیں کیا.
-
فَجَعَلۡنٰهُ فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍۙ٢١
77:21پھر ہم نے اسے مضبوط ومحفوظ جگہ میں رکھا.
-
اِلٰى قَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ٢٢
77:22ایک مقرره وقت تک.
-
فَقَدَرۡنَا ۖ فَنِعۡمَ الۡقٰدِرُوۡنَ٢٣
77:23پھر ہم نے اندازه کیا اور ہم کیا خوب اندازه کرنے والے ہیں.
-
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ٢٤
77:24اس دن تکذیب کرنے والوں کی خرابی ہے.
-
اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ كِفَاتًا ۙ٢٥
77:25کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟
-
اَحۡيَآءً وَّاَمۡوَاتًا ۙ٢٦
77:26زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی.
-
وَّجَعَلۡنَا فِيۡهَا رَوَاسِىَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسۡقَيۡنٰكُمۡ مَّآءً فُرَاتًا ؕ٢٧
77:27اور ہم نے اس میں بلند وبھاری پہاڑ بنادیے اور تمہیں سیراب کرنے واﻻ میٹھا پانی پلایا.
-
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ٢٨
77:28اس دن جھٹلانے والوں کے لیے وائے اور افسوس ہے.
-
اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَۚ٢٩
77:29اس دوزخ کی طرف جاؤ جسے تم جھٹلاتے رہے تھے.
-
اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِىۡ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ٣٠
77:30چلو تین شاخوں والے سائے کی طرف.
-
لَّا ظَلِيۡلٍ وَّلَا يُغۡنِىۡ مِنَ اللَّهَبِؕ٣١
77:31جو در اصل نہ سایہ دینے واﻻ ہے اور نہ شعلے سے بچاسکتا ہے.
-
اِنَّهَا تَرۡمِىۡ بِشَرَرٍ كَالۡقَصۡرِۚ٣٢
77:32یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں.
-
كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ ؕ٣٣
77:33گویا کہ وه زرد اونٹ ہیں.
-
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ٣٤
77:34آج ان جھٹلانے والوں کی درگت ہے.
-
هٰذَا يَوۡمُ لَا يَنۡطِقُوۡنَۙ٣٥
77:35آج (کا دن) وه دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے.
-
وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَـعۡتَذِرُوۡنَ٣٦
77:36نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی.
-
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ٣٧
77:37اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے.*
-
هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِۚ جَمَعۡنٰكُمۡ وَالۡاَوَّلِيۡنَ٣٨
77:38یہ ہے فیصلے کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کرلیا ہے.
-
فَاِنۡ كَانَ لَـكُمۡ كَيۡدٌ فَكِيۡدُوۡنِ٣٩
77:39پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو.
-
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ٤٠
77:40وائے ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے.
-
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ ظِلٰلٍ وَّعُيُوۡنٍۙ٤١
77:41بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں اور بہتے چشموں میں.
-
وَّفَوَاكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ٤٢
77:42اور ان میووں میں جن کی وه خواہش کریں.
-
كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيْٓئًا ۢ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ٤٣
77:43(اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سےاپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے.
-
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ٤٤
77:44یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.
-
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ٤٥
77:45اس دن سچا نہ جاننے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.
-
كُلُوۡا وَتَمَتَّعُوۡا قَلِيۡلًا اِنَّكُمۡ مُّجۡرِمُوۡنَ٤٦
77:46(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائده اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو.
-
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ٤٧
77:47اس دن جھٹلانے والوں کے لیے سخت ہلاکت ہے.
-
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ ارۡكَعُوۡا لَا يَرۡكَعُوۡنَ٤٨
77:48ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے.
-
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ٤٩
77:49اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے.
-
فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَهٗ يُؤۡمِنُوۡنَ٥٠
77:50اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان ﻻئیں گے؟