الصافات

Surah As-Saffat

Those who set the Ranks, Meccan, 182 verses, para 23

بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ

  1. وَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ۙ‏۝١

    37:1

    قسم ہے صف باندھنے والے (فرشتوں) کی.

  2. فَالزّٰجِرٰتِ زَجۡرًا ۙ‏۝٢

    37:2

    پھر پوری طرح ڈانٹنے والوں کی.

  3. فَالتّٰلِيٰتِ ذِكۡرًا ۙ‏۝٣

    37:3

    پھر ذکر اللہ کی تلاوت کرنے والوں کی.

  4. اِنَّ اِلٰهَكُمۡ لَوَاحِدٌ ؕ‏۝٤

    37:4

    یقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے.

  5. رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ الۡمَشَارِقِ ؕ‏۝٥

    37:5

    آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں اور مَشرقوں کا رب وہی ہے.

  6. اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِزِيۡنَةِ اۨلۡكَوَاكِبِۙ‏۝٦

    37:6

    ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا.

  7. وَحِفۡظًا مِّنۡ كُلِّ شَيۡطٰنٍ مَّارِدٍ​ۚ‏۝٧

    37:7

    اور حفاﻇت کی سرکش شیطان سے.

  8. لَّا يَسَّمَّعُوۡنَ اِلَى الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰى وَيُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ كُلِّ جَانِبٍۖ ‏۝٨

    37:8

    عالم باﻻ کے فرشتوں (کی باتوں) کو سننے کے لئے وه کان بھی نہیں لگا سکتے، بلکہ ہر طرف سے وه مارے جاتے ہیں.

  9. دُحُوۡرًا وَّلَهُمۡ عَذَابٌ وَّاصِبٌ ۙ‏۝٩

    37:9

    بھگانے کے لئے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے.

  10. اِلَّا مَنۡ خَطِفَ الۡخَطۡفَةَ فَاَتۡبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ‏۝١٠

    37:10

    مگر جو کوئی ایک آدھ بات اچک لے بھاگے تو (فوراً ہی) اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگ جاتا ہے.

  11. فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَهُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمۡ مَّنۡ خَلَقۡنَاؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّنۡ طِيۡنٍ لَّازِبٍ‏۝١١

    37:11

    ان کافروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا (ان کا) جنہیں ہم نے (ان کے علاوه) پیدا کیا؟ ہم نے (انسانوں) کو لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے.

  12. بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُوۡنَ‏۝١٢

    37:12

    بلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں.

  13. وَاِذَا ذُكِّرُوۡا لَا يَذۡكُرُوۡنَ‏۝١٣

    37:13

    اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے یہ نہیں مانتے.

  14. وَاِذَا رَاَوۡا اٰيَةً يَّسۡتَسۡخِرُوۡنَ‏۝١٤

    37:14

    اور جب کسی معجزے کو دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں.

  15. وَقَالُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ​ ۖ​ۚ‏۝١٥

    37:15

    اور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے.

  16. ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُـنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ‏۝١٦

    37:16

    کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈی ہو جائیں گے پھر کیا (سچ مچ) ہم اٹھائے جائیں گے؟

  17. اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَؕ‏۝١٧

    37:17

    کیا ہم سے پہلے کے ہمارے باپ دادا بھی؟

  18. قُلۡ نَعَمۡ وَاَنۡـتُمۡ دٰخِرُوۡنَ​ۚ‏۝١٨

    37:18

    آپ جواب دیجئے! کہ ہاں ہاں اور تم ذلیل (بھی) ہوں گے.

  19. فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ‏۝١٩

    37:19

    وه تو صرف ایک زور کی جھڑکی ہے کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے.

  20. وَقَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا هٰذَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ‏۝٢٠

    37:20

    اور کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی یہی جزا (سزا) کا دن ہے.

  21. هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ‏۝٢١

    37:21

    یہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے.

  22. اُحۡشُرُوا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا وَاَزۡوَاجَهُمۡ وَمَا كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَۙ‏۝٢٢

    37:22

    ﻇالموں کو اور ان کے ہمراہیوں کو اور (جن) جن کی وه اللہ کے علاوه پرستش کرتے تھے.

  23. مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَاهۡدُوۡهُمۡ اِلٰى صِرَاطِ الۡجَحِيۡمِ‏۝٢٣

    37:23

    (ان سب کو) جمع کرکے انہیں دوزخ کی راه دکھا دو.

  24. وَقِفُوۡهُمۡ​ اِنَّهُمۡ مَّسْـُٔـوۡلُوۡنَۙ‏۝٢٤

    37:24

    اور انہیں ٹھہرا لو، (اس لئے) کہ ان سے (ضروری) سوال کیے جانے والے ہیں.

  25. مَا لَـكُمۡ لَا تَنَاصَرُوۡنَ‏۝٢٥

    37:25

    تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ (اس وقت) تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے.

  26. بَلۡ هُمُ الۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُوۡنَ‏۝٢٦

    37:26

    بلکہ وه (سب کے سب) آج فرمانبردار بن گئے.

  27. وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ‏۝٢٧

    37:27

    وه ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال وجواب کرنے لگیں گے.

  28. قَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَاۡتُوۡنَنَا عَنِ الۡيَمِيۡنِ‏۝٢٨

    37:28

    کہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے.

  29. قَالُوۡا بَلْ لَّمۡ تَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ​ۚ‏۝٢٩

    37:29

    وه جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایمان والے نہ تھے.

  30. وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنِ​ۚ بَلۡ كُنۡتُمۡ قَوۡمًا طٰغِيۡنَ‏۝٣٠

    37:30

    اور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے.

  31. فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآ ۖ اِنَّا لَذَآٮِٕقُوۡنَ‏۝٣١

    37:31

    اب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی یہ بات ﺛابت ہو چکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں.

  32. فَاَغۡوَيۡنٰكُمۡ اِنَّا كُنَّا غٰوِيۡنَ‏۝٣٢

    37:32

    پس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے.

  33. فَاِنَّهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ فِى الۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُوۡنَ‏۝٣٣

    37:33

    سو اب آج کے دن تو (سب کے سب) عذاب میں شریک ہیں.

  34. اِنَّا كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ‏۝٣٤

    37:34

    ہم گناه گاروں کے ساتھ اسی طرح کیا کرتے ہیں.

  35. اِنَّهُمۡ كَانُوۡۤا اِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُۙ يَسۡتَكۡبِرُوۡنَۙ‏۝٣٥

    37:35

    یہ وه (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے.

  36. وَيَقُوۡلُوۡنَ اَٮِٕنَّا لَتٰرِكُوۡۤا اٰلِهَـتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجۡـنُوۡنٍ ؕ‏۝٣٦

    37:36

    اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟

  37. بَلۡ جَآءَ بِالۡحَقِّ وَصَدَّقَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ‏۝٣٧

    37:37

    (نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) ﻻئے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں.

  38. اِنَّكُمۡ لَذَآٮِٕقُوا الۡعَذَابِ الۡاَلِيۡمِ​ۚ‏۝٣٨

    37:38

    یقیناً تم دردناک عذاب (کا مزه) چکھنے والے ہو.

  39. وَمَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ‏۝٣٩

    37:39

    تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے.

  40. اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏۝٤٠

    37:40

    مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیده بندے.

  41. اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ رِزۡقٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ‏۝٤١

    37:41

    انہیں کے لئے مقرره روزی ہے.

  42. فَوَاكِهُ​ۚ وَهُمۡ مُّكۡرَمُوۡنَۙ‏۝٤٢

    37:42

    (ہر طرح کے) میوے، اور وه باعزت واکرام ہوں گے.

  43. فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِۙ‏۝٤٣

    37:43

    نعمتوں والی جنتوں میں.

  44. عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَ‏۝٤٤

    37:44

    تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے) ہوں گے.

  45. يُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۢ ۙ‏۝٤٥

    37:45

    جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا.

  46. بَيۡضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيۡنَ​ ۖ​ۚ‏۝٤٦

    37:46

    جو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی.

  47. لَا فِيۡهَا غَوۡلٌ وَّلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنۡزَفُوۡنَ‏۝٤٧

    37:47

    نہ اس سے درد سر ہو اور نہ اس کے پینے سے بہکیں.

  48. وَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ عِيۡنٌۙ‏۝٤٨

    37:48

    اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی.

  49. كَاَنَّهُنَّ بَيۡضٌ مَّكۡنُوۡنٌ‏۝٤٩

    37:49

    ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے.

  50. فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ‏۝٥٠

    37:50

    (جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے.

  51. قَالَ قَآٮِٕلٌ مِّنۡهُمۡ اِنِّىۡ كَانَ لِىۡ قَرِيۡنٌۙ‏۝٥١

    37:51

    ان میں سے ایک کہنے واﻻ کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا.

  52. يَقُوۡلُ اَءِ نَّكَ لَمِنَ الۡمُصَدِّقِيۡنَ‏۝٥٢

    37:52

    جو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کہ کیا تو (قیامت کے آنے کا) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟

  53. ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِيۡنُوۡنَ‏۝٥٣

    37:53

    کیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے کیا اس وقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟

  54. قَالَ هَلۡ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ‏۝٥٤

    37:54

    کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟

  55. فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِىۡ سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِ‏۝٥٥

    37:55

    جھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں (جلتا ہوا) دیکھے گا.

  56. قَالَ تَاللّٰهِ اِنۡ كِدْتَّ لَـتُرۡدِيۡنِۙ‏۝٥٦

    37:56

    کہے گا واللہ! قریب تھا کہ تو مجھے (بھی) برباد کر دے.

  57. وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّىۡ لَـكُنۡتُ مِنَ الۡمُحۡضَرِيۡنَ‏۝٥٧

    37:57

    اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا.

  58. اَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِيۡنَۙ‏۝٥٨

    37:58

    کیا (یہ صحیح ہے) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟

  59. اِلَّا مَوۡتَتَـنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَ‏۝٥٩

    37:59

    بجز پہلی ایک موت کے، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں.

  60. اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ‏۝٦٠

    37:60

    پھر تو (ﻇاہر بات ہے کہ) یہ بڑی کامیابی ہے.

  61. لِمِثۡلِ هٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ الۡعٰمِلُوۡنَ‏۝٦١

    37:61

    ایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے.

  62. اَذٰ لِكَ خَيۡرٌ نُّزُلًا اَمۡ شَجَرَةُ الزَّقُّوۡمِ‏۝٦٢

    37:62

    کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا سینڈھ (زقوم) کا درخت؟

  63. اِنَّا جَعَلۡنٰهَا فِتۡنَةً لِّلظّٰلِمِيۡنَ‏۝٦٣

    37:63

    جسے ہم نے ﻇالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے.

  64. اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخۡرُجُ فِىۡۤ اَصۡلِ الۡجَحِيۡمِۙ‏۝٦٤

    37:64

    بے شک وه درخت جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے.

  65. طَلۡعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوۡسُ الشَّيٰطِيۡنِ‏۝٦٥

    37:65

    جس کے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں.

  66. فَاِنَّهُمۡ لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡهَا فَمٰلِــُٔــوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ ؕ‏۝٦٦

    37:66

    (جہنمی) اسی درخت سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے.

  67. ثُمَّ اِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِيۡمٍ​ۚ‏۝٦٧

    37:67

    پھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی.

  68. ثُمَّ اِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَا۟اِلَى الۡجَحِيۡمِ‏۝٦٨

    37:68

    پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی (آگ کے ڈھیرکی) طرف ہوگا.

  69. اِنَّهُمۡ اَلۡفَوۡا اٰبَآءَهُمۡ ضَآلِّيۡنَۙ‏۝٦٩

    37:69

    یقین مانو! کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو بہکا ہوا پایا.

  70. فَهُمۡ عَلٰٓى اٰثٰرِهِمۡ يُهۡرَعُوۡنَ‏۝٧٠

    37:70

    اور یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے.

  71. وَلَـقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ اَكۡثَرُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏۝٧١

    37:71

    ان سے پہلے بھی بہت سے اگلے بہک چکے ہیں.

  72. وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ‏۝٧٢

    37:72

    جن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے.

  73. فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُنۡذَرِيۡنَۙ‏۝٧٣

    37:73

    اب تو دیکھ لے کہ جنہیں دھمکایا گیا تھا ان کا انجام کیسا کچھ ہوا.

  74. اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏۝٧٤

    37:74

    سوائے اللہ کے برگزیده بندوں کے.

  75. وَلَقَدۡ نَادٰٮنَا نُوۡحٌ فَلَنِعۡمَ الۡمُجِيۡبُوۡنَ ۖ‏۝٧٥

    37:75

    اور ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو (دیکھ لو) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں.

  76. وَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ ۖ‏۝٧٦

    37:76

    ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.

  77. وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهٗ هُمُ الۡبٰقِيۡنَ ۖ‏۝٧٧

    37:77

    اور اس کی اوﻻد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی.

  78. وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ ۖ‏۝٧٨

    37:78

    اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا.

  79. سَلٰمٌ عَلٰى نُوۡحٍ فِى الۡعٰلَمِيۡنَ‏۝٧٩

    37:79

    نوح (علیہ السلام) پر تمام جہانوں میں سلام ہو

  80. اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏۝٨٠

    37:80

    ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.

  81. اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏۝٨١

    37:81

    وه ہمارے ایمان والے بندوں میں سے تھا.

  82. ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ‏۝٨٢

    37:82

    پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا.

  83. وَاِنَّ مِنۡ شِيۡعَتِهٖ لَاِبۡرٰهِيۡمَ​ۘ‏۝٨٣

    37:83

    اور اس (نوح علیہ السلام کی) تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام بھی) تھے.

  84. اِذۡ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍ‏۝٨٤

    37:84

    جبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل ﻻئے.

  85. اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَاذَا تَعۡبُدُوۡنَ​ۚ‏۝٨٥

    37:85

    انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کیا پوج رہے ہو؟

  86. اَٮِٕفۡكًا اٰلِهَةً دُوۡنَ اللّٰهِ تُرِيۡدُوۡنَؕ‏۝٨٦

    37:86

    کیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟

  87. فَمَا ظَنُّكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏۝٨٧

    37:87

    تو یہ (بتلاؤ کہ) تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟

  88. فَنَظَرَ نَظۡرَةً فِى النُّجُوۡمِۙ‏۝٨٨

    37:88

    اب ابراہیم (علیہ السلام) نے ایک نگاه ستاروں کی طرف اٹھائی.

  89. فَقَالَ اِنِّىۡ سَقِيۡمٌ‏۝٨٩

    37:89

    اور کہا میں تو بیمار ہوں.

  90. فَتَوَلَّوۡا عَنۡهُ مُدۡبِرِيۡنَ‏۝٩٠

    37:90

    اس پر وه سب اس سے منھ موڑے ہوئے واپس چلے گئے.

  91. فَرَاغَ اِلٰٓى اٰلِهَتِهِمۡ فَقَالَ اَلَا تَاۡكُلُوۡنَ​ۚ‏۝٩١

    37:91

    آپ (چﭗ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟

  92. مَا لَـكُمۡ لَا تَنۡطِقُوۡنَ‏۝٩٢

    37:92

    تمہیں کیا ہو گیا کہ بات تک نہیں کرتے ہو.

  93. فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبًۢا بِالۡيَمِيۡنِ‏۝٩٣

    37:93

    پھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے.

  94. فَاَقۡبَلُوۡۤا اِلَيۡهِ يَزِفُّوۡنَ‏۝٩٤

    37:94

    وه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ ہوئے.

  95. قَالَ اَتَعۡبُدُوۡنَ مَا تَنۡحِتُوۡنَۙ‏۝٩٥

    37:95

    تو آپ نے فرمایا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں (خود) تم تراشتے ہو.

  96. وَاللّٰهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏۝٩٦

    37:96

    حاﻻنکہ تمہیں اور تمہاری بنائی ہوئی چیزوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے.

  97. قَالُوا ابۡنُوۡا لَهٗ بُنۡيَانًا فَاَلۡقُوۡهُ فِى الۡجَحِيۡمِ‏۝٩٧

    37:97

    وه کہنے لگے اس کے لئے ایک مکان بناؤ اور اس (دہکتی ہوئی) آگ میں اسے ڈال دو.

  98. فَاَرَادُوۡا بِهٖ كَيۡدًا فَجَعَلۡنٰهُمُ الۡاَسۡفَلِيۡنَ‏۝٩٨

    37:98

    انہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہی کو نیچا کر دیا.

  99. وَقَالَ اِنِّىۡ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ‏۝٩٩

    37:99

    اور اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میں تو ہجرت کر کے اپنے پروردگار کی طرف جانے واﻻ ہوں۔ وه ضرور میری رہنمائی کرے گا.

  100. رَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏۝١٠٠

    37:100

    اے میرے رب! مجھے نیک بخت اوﻻد عطا فرما.

  101. فَبَشَّرۡنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِيۡمٍ‏۝١٠١

    37:101

    تو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی.

  102. فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعۡىَ قَالَ يٰبُنَىَّ اِنِّىۡۤ اَرٰى فِى الۡمَنَامِ اَنِّىۡۤ اَذۡبَحُكَ فَانْظُرۡ مَاذَا تَرٰى​ؕ قَالَ يٰۤاَبَتِ افۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُ​ سَتَجِدُنِىۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِيۡنَ‏۝١٠٢

    37:102

    پھر جب وه (بچہ) اتنی عمر کو پہنچا کہ اس کے ساتھ چلے پھرے، تو اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میرے پیارے بچے! میں خواب میں اپنے آپ کو تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ اب تو بتا کہ تیری کیا رائے ہے؟ بیٹے نے جواب دیا کہ ابا! جو حکم ہوا ہے اسے بجا ﻻئیے انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے.

  103. فَلَمَّاۤ اَسۡلَمَا وَتَلَّهٗ لِلۡجَبِيۡنِ​ۚ‏۝١٠٣

    37:103

    غرض جب دونوں مطیع ہوگئے اور اس نے (باپ نے) اس کو (بیٹے کو) پیشانی کے بل گرا دیا.

  104. وَنَادَيۡنٰهُ اَنۡ يّٰۤاِبۡرٰهِيۡمُۙ‏۝١٠٤

    37:104

    تو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم!

  105. قَدۡ صَدَّقۡتَ الرُّءۡيَا ​ ​ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏۝١٠٥

    37:105

    یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا، بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.

  106. اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡبَلٰٓؤُا الۡمُبِيۡنُ‏۝١٠٦

    37:106

    درحقیقت یہ کھلا امتحان تھا.

  107. وَفَدَيۡنٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيۡمٍ‏۝١٠٧

    37:107

    اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا.

  108. وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ​ۖ‏۝١٠٨

    37:108

    اور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا.

  109. سَلٰمٌ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ‏۝١٠٩

    37:109

    ابراہیم (علیہ السلام) پر سلام ہو.

  110. كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏۝١١٠

    37:110

    ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.

  111. اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏۝١١١

    37:111

    بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا.

  112. وَبَشَّرۡنٰهُ بِاِسۡحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏۝١١٢

    37:112

    اور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا.

  113. وَبٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلٰٓى اِسۡحٰقَ​ؕ وَ مِنۡ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفۡسِهٖ مُبِيۡنٌ​‏۝١١٣

    37:113

    اور ہم نے ابراہیم واسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں، اور ان دونوں کی اوﻻد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ﻇلم کرنے والے ہیں.

  114. وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ​ۚ‏۝١١٤

    37:114

    یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) پر بڑا احسان کیا.

  115. وَنَجَّيۡنٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ​ۚ‏۝١١٥

    37:115

    اور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑے دکھ درد سے نجات دے دی.

  116. وَنَصَرۡنٰهُمۡ فَكَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَ​ۚ‏۝١١٦

    37:116

    اور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے.

  117. وَاٰتَيۡنٰهُمَا الۡكِتٰبَ الۡمُسۡتَبِيۡنَ​ۚ‏۝١١٧

    37:117

    اور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی.

  118. وَهَدَيۡنٰهُمَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَ​ۚ‏۝١١٨

    37:118

    اور انہیں سیدھے راستہ پرقائم رکھا.

  119. وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ‏۝١١٩

    37:119

    اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں یہ بات باقی رکھی.

  120. سَلٰمٌ عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ‏۝١٢٠

    37:120

    کہ موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر سلام ہو.

  121. اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏۝١٢١

    37:121

    بے شک ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلے دیا کرتے ہیں.

  122. اِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏۝١٢٢

    37:122

    یقیناً یہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے.

  123. وَاِنَّ اِلۡيَاسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ‏۝١٢٣

    37:123

    بے شک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے

  124. اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوۡنَ‏۝١٢٤

    37:124

    جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟

  125. اَتَدۡعُوۡنَ بَعۡلًا وَّتَذَرُوۡنَ اَحۡسَنَ الۡخٰلِقِيۡنَۙ‏۝١٢٥

    37:125

    کیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو؟ اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟

  126. اللّٰهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏۝١٢٦

    37:126

    اللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے.

  127. فَكَذَّبُوۡهُ فَاِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ‏۝١٢٧

    37:127

    لیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وه ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے جائیں گے.

  128. اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏۝١٢٨

    37:128

    سوائے اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے.

  129. وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ‏۝١٢٩

    37:129

    ہم نے (الیاس علیہ السلام) کا ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا.

  130. سَلٰمٌ عَلٰٓى اِلۡ يَاسِيۡنَ‏۝١٣٠

    37:130

    کہ الیاس پر سلام ہو.

  131. اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏۝١٣١

    37:131

    ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.*

  132. اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏۝١٣٢

    37:132

    بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے.

  133. وَاِنَّ لُوۡطًا لَّمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ‏۝١٣٣

    37:133

    بیشک لوط (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے تھے.

  134. اِذۡ نَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏۝١٣٤

    37:134

    ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی.

  135. اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَ‏۝١٣٥

    37:135

    بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی.

  136. ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ‏۝١٣٦

    37:136

    پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا.

  137. وَاِنَّكُمۡ لَتَمُرُّوۡنَ عَلَيۡهِمۡ مُّصۡبِحِيۡنَۙ‏۝١٣٧

    37:137

    اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو.

  138. وَبِالَّيۡلِ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ​‏۝١٣٨

    37:138

    اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟

  139. وَاِنَّ يُوۡنُسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ‏۝١٣٩

    37:139

    اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے.

  140. اِذۡ اَبَقَ اِلَى الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ‏۝١٤٠

    37:140

    جب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر.

  141. فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الۡمُدۡحَضِيۡنَ​ۚ‏۝١٤١

    37:141

    پھر قرعہ اندازی ہوئی تو یہ مغلوب ہوگئے.

  142. فَالۡتَقَمَهُ الۡحُوۡتُ وَهُوَ مُلِيۡمٌ‏۝١٤٢

    37:142

    تو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وه خود اپنے آپ کو ملامت کرنے لگ گئے.

  143. فَلَوۡلَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الۡمُسَبِّحِيۡنَۙ‏۝١٤٣

    37:143

    پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے.

  144. لَلَبِثَ فِىۡ بَطۡنِهٖۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ​ۚ‏۝١٤٤

    37:144

    تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.

  145. فَنَبَذۡنٰهُ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيۡمٌ​ۚ‏۝١٤٥

    37:145

    پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وه اس وقت بیمار تھے.

  146. وَاَنۡۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةً مِّنۡ يَّقۡطِيۡنٍ​ۚ‏۝١٤٦

    37:146

    اور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت ہم نے اگا دیا.

  147. وَاَرۡسَلۡنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلۡفٍ اَوۡ يَزِيۡدُوۡنَ​ۚ‏۝١٤٧

    37:147

    اور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیاده آدمیوں کی طرف بھیجا.

  148. فَاٰمَنُوۡا فَمَتَّعۡنٰهُمۡ اِلٰى حِيۡنٍؕ‏۝١٤٨

    37:148

    پس وه ایمان ﻻئے، اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش وعشرت دی.

  149. فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَلِرَبِّكَ الۡبَنَاتُ وَلَهُمُ الۡبَنُوۡنَۙ‏۝١٤٩

    37:149

    ان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟

  150. اَمۡ خَلَقۡنَا الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ اِنَاثًا وَّهُمۡ شٰهِدُوۡنَ‏۝١٥٠

    37:150

    یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنﺚ پیدا کیا.

  151. اَلَاۤ اِنَّهُمۡ مِّنۡ اِفۡكِهِمۡ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ‏۝١٥١

    37:151

    آگاه رہو! کہ یہ لوگ صرف اپنی افترا پردازی سے کہہ رہے ہیں.

  152. وَلَدَ اللّٰهُۙ وَاِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ‏۝١٥٢

    37:152

    کہ اللہ تعالی کی اوﻻد ہے۔ یقیناً یہ محض جھوٹے ہیں.

  153. اَصۡطَفَى الۡبَنَاتِ عَلَى الۡبَنِيۡنَؕ‏۝١٥٣

    37:153

    کیا اللہ تعالی نے اپنے لیے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی.

  154. مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ‏۝١٥٤

    37:154

    تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسے حکم لگاتے پھرتے ہو؟

  155. اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ​ۚ‏۝١٥٥

    37:155

    کیا تم اس قدر بھی نہیں سمجھتے؟

  156. اَمۡ لَـكُمۡ سُلۡطٰنٌ مُّبِيۡنٌۙ‏۝١٥٦

    37:156

    یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے.

  157. فَاۡتُوۡا بِكِتٰبِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏۝١٥٧

    37:157

    تو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ.

  158. وَجَعَلُوۡا بَيۡنَهٗ وَبَيۡنَ الۡجِنَّةِ نَسَبًا ؕ​ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ الۡجِنَّةُ اِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ‏۝١٥٨

    37:158

    اور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی ہے، اور حاﻻنکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وه (اس عقیده کے لوگ عذاب کے سامنے) پیش کیے جائیں گے.

  159. سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۙ‏۝١٥٩

    37:159

    جو کچھ یہ (اللہ کے بارے میں) بیان کر رہے ہیں اس سے اللہ تعالیٰ بالکل پاک ہے.

  160. اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏۝١٦٠

    37:160

    سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے.

  161. فَاِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَۙ‏۝١٦١

    37:161

    یقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان (باطل).

  162. مَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِ بِفٰتِنِيۡنَۙ‏۝١٦٢

    37:162

    کسی ایک کو بھی بہکا نہیں سکتے.

  163. اِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ الۡجَحِيۡمِ‏۝١٦٣

    37:163

    بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے.

  164. وَمَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ‏۝١٦٤

    37:164

    (فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے.

  165. وَّاِنَّا لَـنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَ​ۚ‏۝١٦٥

    37:165

    اور ہم تو (بندگیٴ الٰہی میں) صف بستہ کھڑے ہیں.

  166. وَاِنَّا لَـنَحۡنُ الۡمُسَبِّحُوۡنَ‏۝١٦٦

    37:166

    اور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں.

  167. وَاِنۡ كَانُوۡا لَيَقُوۡلُوۡنَۙ‏۝١٦٧

    37:167

    کفار تو کہا کرتے تھے.

  168. لَوۡ اَنَّ عِنۡدَنَا ذِكۡرًا مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏۝١٦٨

    37:168

    کہ اگر ہمارے سامنے اگلے لوگوں کا ذکر ہوتا.

  169. لَـكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏۝١٦٩

    37:169

    تو ہم بھی اللہ کے چیده بندے بن جاتے.

  170. فَكَفَرُوۡا بِهٖ​ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ‏۝١٧٠

    37:170

    لیکن پھر اس قرآن کے ساتھ کفر کر گئے، پس اب عنقریب جان لیں گے.

  171. وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الۡمُرۡسَلِيۡنَ ​ۖ​ۚ‏۝١٧١

    37:171

    اور البتہ ہمارا وعده پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے.

  172. اِنَّهُمۡ لَهُمُ الۡمَنۡصُوۡرُوۡنَ ‏۝١٧٢

    37:172

    کہ یقیناً وه ہی مدد کیے جائیں گے.

  173. وَاِنَّ جُنۡدَنَا لَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ‏۝١٧٣

    37:173

    اور ہمارا ہی لشکر غالب (اور برتر) رہے گا.

  174. فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ‏۝١٧٤

    37:174

    اب آپ کچھ دنوں تک ان سے منھ پھیر لیجئے.

  175. وَاَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ‏۝١٧٥

    37:175

    اور انہیں دیکھتے رہیئے، اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے.

  176. اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ‏۝١٧٦

    37:176

    کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟

  177. فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ‏۝١٧٧

    37:177

    سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا بڑی بری صبح ہوگی.

  178. وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ‏۝١٧٨

    37:178

    آپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے.

  179. وَّاَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ‏۝١٧٩

    37:179

    اور دیکھتے رہئیے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے.

  180. سُبۡحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ​ۚ‏۝١٨٠

    37:180

    پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت واﻻ ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں.

  181. وَسَلٰمٌ عَلَى الۡمُرۡسَلِيۡنَ​ۚ‏۝١٨١

    37:181

    پیغمبروں پر سلام ہے.

  182. وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ​‏۝١٨٢

    37:182

    اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے.

Read with English translation