بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
وَالنَّجۡمِ اِذَا هَوٰىۙ١
53:1قسم ہے ستارے کی جب وه گرے.
-
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوٰىۚ٢
53:2کہ تمہارے ساتھی نے نہ راه گم کی ہے نہ وه ٹیڑھی راه پر ہے.
-
وَمَا يَنۡطِقُ عَنِ الۡهَوٰىؕ٣
53:3اور نہ وه اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں.
-
اِنۡ هُوَ اِلَّا وَحۡىٌ يُّوۡحٰىۙ٤
53:4وه تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے.
-
عَلَّمَهٗ شَدِيۡدُ الۡقُوٰىۙ٥
53:5اسے پوری طاقت والے فرشتے نے سکھایا ہے.
-
ذُوۡ مِرَّةٍؕ فَاسۡتَوٰىۙ٦
53:6جو زور آور ہے پھر وه سیدھا کھڑا ہو گیا.
-
وَهُوَ بِالۡاُفُقِ الۡاَعۡلٰى ؕ٧
53:7اور وه بلند آسمان کے کناروں پر تھا.
-
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ٨
53:8پھر نزدیک ہوا اور اتر آیا.
-
فَكَانَ قَابَ قَوۡسَيۡنِ اَوۡ اَدۡنٰىۚ٩
53:9پس وه دو کمانوں کے بقدر فاصلہ ره گیا بلکہ اس سے بھی کم.
-
فَاَوۡحٰۤى الٰى عَبۡدِهٖ مَاۤ اَوۡحٰىؕ١٠
53:10پس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو بھی پہنچائی.
-
مَا كَذَبَ الۡفُؤَادُ مَا رَاٰى١١
53:11دل نے جھوٹ نہیں کہا جسے (پیغمبر نے) دیکھا.
-
اَفَتُمٰرُوۡنَهٗ عَلٰى مَا يَرٰى١٢
53:12کیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (پیغمبر) دیکھتے ہیں.
-
وَلَقَدۡ رَاٰهُ نَزۡلَةً اُخۡرٰىۙ١٣
53:13اسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا.
-
عِنۡدَ سِدۡرَةِ الۡمُنۡتَهٰى١٤
53:14سدرةالمنتہیٰ کے پاس.
-
عِنۡدَهَا جَنَّةُ الۡمَاۡوٰىؕ١٥
53:15اسی کے پاس جنہ الماویٰ ہے.
-
اِذۡ يَغۡشَى السِّدۡرَةَ مَا يَغۡشٰىۙ١٦
53:16جب کہ سدره کو چھپائے لیتی تھی وه چیز جو اس پر چھا رہی تھی.
-
مَا زَاغَ الۡبَصَرُ وَمَا طَغٰى١٧
53:17نہ تو نگاه بہکی نہ حد سے بڑھی.
-
لَقَدۡ رَاٰى مِنۡ اٰيٰتِ رَبِّهِ الۡكُبۡرٰى١٨
53:18یقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیں.
-
اَفَرَءَيۡتُمُ اللّٰتَ وَالۡعُزّٰىۙ١٩
53:19کیا تم نے ﻻت اور عزیٰ کو دیکھا.
-
وَمَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الۡاُخۡرٰى٢٠
53:20اور منات تیسرے پچھلے کو.
-
اَلَـكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الۡاُنۡثٰى٢١
53:21کیا تمہارے لیے لڑکے اور اللہ کے لیے لڑکیاں ہیں؟
-
تِلۡكَ اِذًا قِسۡمَةٌ ضِيۡزٰى٢٢
53:22یہ تو اب بڑی بےانصافی کی تقسیم ہے.
-
اِنۡ هِىَ اِلَّاۤ اَسۡمَآءٌ سَمَّيۡتُمُوۡهَاۤ اَنۡتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنۡ سُلۡطٰنٍؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى الۡاَنۡفُسُۚ وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مِّنۡ رَّبِّهِمُ الۡهُدٰىؕ٢٣
53:23دراصل یہ صرف نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ان کے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری۔ یہ لوگ تو صرف اٹکل کے اور اپنی نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اور یقیناً ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آ چکی ہے.
-
اَمۡ لِلۡاِنۡسَانِ مَا تَمَنّٰى ۖ٢٤
53:24کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟
-
فَلِلّٰهِ الۡاٰخِرَةُ وَالۡاُوۡلٰى٢٥
53:25اللہ ہی کے ہاتھ ہے یہ جہان اور وه جہان.
-
وَكَمۡ مِّنۡ مَّلَكٍ فِى السَّمٰوٰتِ لَا تُغۡنِىۡ شَفَاعَتُهُمۡ شَيۡــًٔــا اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ اَنۡ يَّاۡذَنَ اللّٰهُ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَرۡضٰى٢٦
53:26اور بہت سے فرشتے آسمانوں میں ہیں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی مگر یہ اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خوشی اور اپنی چاہت سے جس کے لیے چاہے اجازت دے دے.
-
اِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ لَيُسَمُّوۡنَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ تَسۡمِيَةَ الۡاُنۡثٰى٢٧
53:27بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وه فرشتوں کا زنانہ نام مقرر کرتے ہیں.
-
وَمَا لَهُمۡ بِهٖ مِنۡ عِلۡمٍؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّۚ وَاِنَّ الظَّنَّ لَا يُغۡنِىۡ مِنَ الۡحَـقِّ شَيۡـًٔـاۚ٢٨
53:28حاﻻنکہ انہیں اس کا کوئی علم نہیں وه صرف اپنے گمان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور بیشک وہم (و گمان) حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں دیتا.
-
فَاَعۡرِضۡ عَنۡ مَّنۡ تَوَلّٰى ۙ عَنۡ ذِكۡرِنَا وَلَمۡ يُرِدۡ اِلَّا الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ؕ٢٩
53:29تو آپ اس سے منھ موڑ لیں جو ہماری یاد سے منھ موڑے اور جن کا اراده بجز زندگانیٴ دنیا کے اور کچھ نہ ہو.
-
ذٰ لِكَ مَبۡلَـغُهُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ ۙ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِمَنِ اهۡتَدٰى٣٠
53:30یہی ان کے علم کی انتہا ہے۔ آپ کا رب اس سے خوب واقف ہے جو اس کی راه سے بھٹک گیا ہے اور وہی خوب واقف ہےاس سے بھی جو راه یافتہ ہے.
-
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِۙ لِيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اَسَآءُوۡا بِمَا عَمِلُوۡا وَيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوۡا بِالۡحُسۡنٰى ۚ٣١
53:31اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ اللہ تعالیٰ برے عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیک کام کرنے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرمائے.
-
اَلَّذِيۡنَ يَجۡتَنِبُوۡنَ كَبٰٓٮِٕرَ الۡاِثۡمِ وَالۡفوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الۡمَغۡفِرَةِؕ هُوَ اَعۡلَمُ بِكُمۡ اِذۡ اَنۡشَاَكُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ وَاِذۡ اَنۡتُمۡ اَجِنَّةٌ فِىۡ بُطُوۡنِ اُمَّهٰتِكُمۡۚ فَلَا تُزَكُّوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ ؕ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى٣٢
53:32ان لوگوں کو جو بڑے گناہوں سے بچتے ہیں اور بے حیائی سے بھی۔ سوائے کسی چھوٹے سے گناه کے۔ بیشک تیرا رب بہت کشاده مغفرت واﻻ ہے، وه تمہیں بخوبی جانتا ہے جبکہ اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور جبکہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے۔ پس تم اپنی پاکیزگی آپ بیان نہ کرو، وہی پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے.
-
اَفَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ تَوَلّٰىۙ٣٣
53:33کیا آپ نے اسے دیکھا جس نے منھ موڑ لیا.
-
وَاَعۡطٰى قَلِيۡلًا وَّاَكۡدٰى٣٤
53:34اور بہت کم دیا اور ہاتھ روک لیا.
-
اَعِنۡدَهٗ عِلۡمُ الۡغَيۡبِ فَهُوَ يَرٰى٣٥
53:35کیا اسے علم غیب ہے کہ وه (سب کچھ) دیکھ رہا ہے؟
-
اَمۡ لَمۡ يُنَبَّاۡ بِمَا فِىۡ صُحُفِ مُوۡسٰىۙ٣٦
53:36کیا اسے اس چیز کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ (علیہ السلام) کے.
-
وَاِبۡرٰهِيۡمَ الَّذِىۡ وَفّٰىٓ ۙ٣٧
53:37اور وفادار ابراہیم (علیہ السلام) کے صحیفوں میں تھا.
-
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰىۙ٣٨
53:38کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا.
-
وَاَنۡ لَّيۡسَ لِلۡاِنۡسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ٣٩
53:39اور یہ کہ ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی.
-
وَاَنَّ سَعۡيَهٗ سَوۡفَ يُرٰى٤٠
53:40اور یہ کہ بیشک اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی.
-
ثُمَّ يُجۡزٰٮهُ الۡجَزَآءَ الۡاَوۡفٰىۙ٤١
53:41پھر اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے گا.
-
وَاَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الۡمُنۡتَهٰىۙ٤٢
53:42اور یہ کہ آپ کے رب ہی کی طرف پہنچنا ہے.
-
وَاَنَّهٗ هُوَ اَضۡحَكَ وَاَبۡكٰىۙ٤٣
53:43اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور وہی رﻻتا ہے.
-
وَاَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحۡيَا ۙ٤٤
53:44اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور جلاتا ہے.
-
وَاَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىۙ٤٥
53:45اور یہ کہ اسی نے جوڑا یعنی نر ماده پیدا کیا ہے.
-
مِنۡ نُّطۡفَةٍ اِذَا تُمۡنٰى٤٦
53:46نطفہ سے جبکہ وه ٹپکایا جاتا ہے.
-
وَاَنَّ عَلَيۡهِ النَّشۡاَةَ الۡاُخۡرٰىۙ٤٧
53:47اور یہ کہ اسی کے ذمہ دوباره پیدا کرنا ہے.
-
وَاَنَّهٗ هُوَ اَغۡنٰى وَ اَقۡنٰىۙ٤٨
53:48اور یہ کہ وہی مالدار بناتا ہے اور سرمایہ دیتا ہے.
-
وَاَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعۡرٰىۙ٤٩
53:49اور یہ کہ وہی شعریٰ (ستارے) کا رب ہے.
-
وَاَنَّهٗۤ اَهۡلَكَ عَادَا۟ اۨلۡـٮُٔـوْلٰى ۙ٥٠
53:50اور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے.
-
وَثَمُوۡدَا۟ فَمَاۤ اَبۡقٰىۙ٥١
53:51اور ﺛمود کو بھی (جن میں سے) ایک کو بھی باقی نہ رکھا.
-
وَقَوۡمَ نُوۡحٍ مِّنۡ قَبۡلُؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا هُمۡ اَظۡلَمَ وَاَطۡغٰىؕ٥٢
53:52اور اس سے پہلے قوم نوح کو، یقیناً وه بڑے ﻇالم اور سرکش تھے.
-
وَالۡمُؤۡتَفِكَةَ اَهۡوٰىۙ٥٣
53:53اور مؤتفکہ (شہر یا الٹی ہوئی بستیوں کو) اسی نے الٹ دیا.
-
فَغَشّٰٮهَا مَا غَشّٰىۚ٥٤
53:54پھر اس پر چھا دیا جو چھایا.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى٥٥
53:55پس اے انسان تو اپنے رب کی کس کس نعمت کے بارے میں جھگڑے گا؟
-
هٰذَا نَذِيۡرٌ مِّنَ النُّذُرِ الۡاُوۡلٰٓى٥٦
53:56یہ (نبی) ڈرانے والے ہیں پہلے ڈرانے والوں میں سے.
-
اَزِفَتِ الۡاٰزِفَةُۚ٥٧
53:57آنے والی گھڑی قریب آ گئی ہے.
-
لَيۡسَ لَهَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌ ؕ٥٨
53:58اللہ کے سوا اس کا (وقت معین پر کھول) دکھانے واﻻ اور کوئی نہیں.
-
اَفَمِنۡ هٰذَا الۡحَدِيۡثِ تَعۡجَبُوۡنَۙ٥٩
53:59پس کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو.
-
وَتَضۡحَكُوۡنَ وَلَا تَبۡكُوۡنَۙ٦٠
53:60اور ہنس رہے ہو؟ روتے نہیں؟
-
وَاَنۡتُمۡ سٰمِدُوۡنَ٦١
53:61(بلکہ) تم کھیل رہے ہو.
-
فَاسۡجُدُوۡا لِلّٰهِ وَاعۡبُدُوۡا ۩٦٢
53:62اب اللہ کے سامنے سجدے کرو اور (اسی) کی عبادت کرو.