بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
وَالنّٰزِعٰتِ غَرۡقًا ۙ١
79:1ڈوب کر سختی سے کھینچنے والوں کی قسم!
-
وَّالنّٰشِطٰتِ نَشۡطًا ۙ٢
79:2بند کھول کر چھڑا دینے والوں کی قسم!
-
وَّالسّٰبِحٰتِ سَبۡحًا ۙ٣
79:3اور تیرنے پھرنے والوں کی قسم!
-
فَالسّٰبِقٰتِ سَبۡقًا ۙ٤
79:4پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم!
-
فَالۡمُدَبِّرٰتِ اَمۡرًا ۘ٥
79:5پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم!
-
يَوۡمَ تَرۡجُفُ الرَّاجِفَةُ ۙ٦
79:6جس دن کانپنے والی کانپے گی.
-
تَتۡبَعُهَا الرَّادِفَةُ ؕ٧
79:7اس کے بعد ایک پیچھے آنے والی (پیچھے پیچھے) آئے گی.
-
قُلُوۡبٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ وَّاجِفَةٌ ۙ٨
79:8(بہت سے) دل اس دن دھڑکتے ہوں گے.
-
اَبۡصَارُهَا خَاشِعَةٌ ۘ٩
79:9جن کی نگاہیں نیچی ہوں گی.
-
يَقُوۡلُوۡنَ ءَاِنَّا لَمَرۡدُوۡدُوۡنَ فِى الۡحَـافِرَةِ ؕ١٠
79:10کہتے ہیں کہ کیا ہم پہلی کی سی حالت کی طرف پھر لوٹائے جائیں گے؟
-
ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً ؕ١١
79:11کیا اس وقت جب کہ ہم بوسیده ہڈیاں ہو جائیں گے؟
-
قَالُوۡا تِلۡكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ ۘ١٢
79:12کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان ده ہے
-
فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ ۙ١٣
79:13(معلوم ہونا چاہئے) وه تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہے.
-
فَاِذَا هُمۡ بِالسَّاهِرَةِ ؕ١٤
79:14کہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے.
-
هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ مُوۡسٰىۘ١٥
79:15کیا موسیٰ (علیہ السلام) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟
-
اِذۡ نَادٰٮهُ رَبُّهٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًىۚ١٦
79:16جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا.
-
اِذۡهَبۡ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى ۖ١٧
79:17(کہ) تم فرعون کے پاس جاؤ اس نے سرکشی اختیار کر لی ہے.
-
فَقُلۡ هَلۡ لَّكَ اِلٰٓى اَنۡ تَزَكّٰى ۙ١٨
79:18اس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہے.
-
وَاَهۡدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخۡشٰىۚ١٩
79:19اور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی راه دکھاؤں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگے.
-
فَاَرٰٮهُ الۡاٰيَةَ الۡكُبۡرٰى ۖ٢٠
79:20پس اسے بڑی نشانی دکھائی.
-
فَكَذَّبَ وَعَصٰى ۖ٢١
79:21تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی.
-
ثُمَّ اَدۡبَرَ يَسۡعٰىۖ٢٢
79:22پھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے.
-
فَحَشَرَ فَنَادٰىۖ٢٣
79:23پھر سب کو جمع کرکے پکارا.
-
فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الۡاَعۡلٰى ۖ٢٤
79:24تم سب کا رب میں ہی ہوں.
-
فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَڪَالَ الۡاٰخِرَةِ وَالۡاُوۡلٰى ؕ٢٥
79:25تو (سب سے بلند وباﻻ) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کرلیا.
-
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَعِبۡرَةً لِّمَنۡ يَّخۡشٰىؕ٢٦
79:26بیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرے.
-
ءَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمِ السَّمَآءُ ؕ بَنٰٮهَا٢٧
79:27کیا تمہارا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا آسمان کا؟ اللہ تعالیٰ نے اسے بنایا.
-
رَفَعَ سَمۡكَهَا فَسَوَّٮهَا ۙ٢٨
79:28اس کی بلندی اونچی کی پھر اسے ٹھیک ٹھاک کر دیا.
-
وَ اَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَاَخۡرَجَ ضُحٰٮهَا٢٩
79:29اسکی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو نکالا.
-
وَالۡاَرۡضَ بَعۡدَ ذٰلِكَ دَحٰٮهَا ؕ٣٠
79:30اور اس کے بعد زمین کو (ہموار) بچھا دیا.
-
اَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعٰٮهَا٣١
79:31اس میں سے پانی اور چاره نکالا.
-
وَالۡجِبَالَ اَرۡسٰٮهَا ۙ٣٢
79:32اور پہاڑوں کو (مضبوط) گاڑ دیا.
-
مَتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ٣٣
79:33یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدے کے لئے (ہیں).
-
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الۡكُبۡرٰى ۖ٣٤
79:34پس جب وه بڑی آفت (قیامت) آجائے گی.
-
يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ مَا سَعٰىۙ٣٥
79:35جس دن کہ انسان اپنے کیے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا.
-
وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِمَنۡ يَّرٰى٣٦
79:36اور (ہر) دیکھنے والے کے سامنے جہنم ظاہر کی جائے گی.
-
فَاَمَّا مَنۡ طَغٰىۙ٣٧
79:37تو جس (شخص) نے سرکشی کی (ہوگی).
-
وَاٰثَرَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ۙ٣٨
79:38اور دنیوی زندگی کو ترجیح دی (ہوگی).
-
فَاِنَّ الۡجَحِيۡمَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ٣٩
79:39اس کا ٹھکانا جہنم ہی ہے.
-
وَاَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفۡسَ عَنِ الۡهَوٰىۙ٤٠
79:40ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا رہا ہوگا اور اپنے نفس کو خواہش سے روکا ہوگا.
-
فَاِنَّ الۡجَـنَّةَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ٤١
79:41تو اس کا ٹھکانا جنت ہی ہے.
-
يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرۡسٰٮهَا ؕ٤٢
79:42لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں.
-
فِيۡمَ اَنۡتَ مِنۡ ذِكۡرٰٮهَاؕ٤٣
79:43آپ کو اس کے بیان کرنے سے کیا تعلق؟
-
اِلٰى رَبِّكَ مُنۡتَهٰٮهَاؕ٤٤
79:44اس کے علم کی انتہا تو اللہ کی جانب ہے.
-
اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ يَّخۡشٰٮهَاؕ٤٥
79:45آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاه کرنے والے ہیں.
-
كَاَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا عَشِيَّةً اَوۡ ضُحٰٮهَا٤٦
79:46جس روز یہ اسے دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی (دنیا میں) رہے ہیں.