بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
عَبَسَ وَتَوَلّٰٓىۙ١
80:1وه ترش رو ہوا اور منھ موڑ لیا.
-
اَنۡ جَآءَهُ الۡاَعۡمٰىؕ٢
80:2(صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا.
-
وَمَا يُدۡرِيۡكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكّٰٓىۙ٣
80:3تجھے کیا خبر شاید وه سنور جاتا.
-
اَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنۡفَعَهُ الذِّكۡرٰىؕ٤
80:4یا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائده پہنچاتی.
-
اَمَّا مَنِ اسۡتَغۡنٰىۙ٥
80:5جو بے پرواہی کرتا ہے.
-
فَاَنۡتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ٦
80:6اس کی طرف تو تو پوری توجہ کرتا ہے.
-
وَمَا عَلَيۡكَ اَلَّا يَزَّكّٰٓىؕ٧
80:7حاﻻنکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں.
-
وَاَمَّا مَنۡ جَآءَكَ يَسۡعٰىۙ٨
80:8اور جو شخص تیرے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے.
-
وَهُوَ يَخۡشٰىۙ٩
80:9اور وه ڈر (بھی) رہا ہے.
-
فَاَنۡتَ عَنۡهُ تَلَهّٰىۚ١٠
80:10تو اس سے بےرخی برتتا ہے.
-
كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذۡكِرَةٌ ۚ١١
80:11یہ ٹھیک نہیں قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے.
-
فَمَنۡ شَآءَ ذَكَرَهٗۘ١٢
80:12جو چاہے اس سے نصیحت لے.
-
فِىۡ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ١٣
80:13(یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے).
-
مَّرۡفُوۡعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ ۭۙ١٤
80:14جو بلند وباﻻ اور پاک صاف ہے.
-
بِاَيۡدِىۡ سَفَرَةٍۙ١٥
80:15ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے.
-
كِرَامٍۢ بَرَرَةٍؕ١٦
80:16جو بزرگ اور پاکباز ہیں.
-
قُتِلَ الۡاِنۡسَانُ مَاۤ اَكۡفَرَهٗؕ١٧
80:17اللہ کی مار انسان پر کیسا ناشکرا ہے.
-
مِنۡ اَىِّ شَىۡءٍ خَلَقَهٗؕ١٨
80:18اسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا.
-
مِنۡ نُّطۡفَةٍؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ ۙ١٩
80:19اسے) ایک نطفہ سے پیدا کیا،پھراس کا اندازہ مقررکیا .
-
ثُمَّ السَّبِيۡلَ يَسَّرَهٗۙ٢٠
80:20پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا.
-
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقۡبَرَهٗۙ٢١
80:21پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا.
-
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنۡشَرَهٗؕ٢٢
80:22پھر جب چاہے گا اسے زنده کر دے گا.
-
كَلَّا لَـمَّا يَقۡضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ٢٣
80:23ہرگز نہیں*۔ اس نے اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی.
-
فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ٢٤
80:24انسان کو چاہئے کہ اپنے کھانے کو دیکھے.
-
اَنَّا صَبَبۡنَا الۡمَآءَ صَبًّا ۙ٢٥
80:25کہ ہم نے خوب پانی برسایا.
-
ثُمَّ شَقَقۡنَا الۡاَرۡضَ شَقًّا ۙ٢٦
80:26پھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح.
-
فَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا حَبًّا ۙ٢٧
80:27پھر اس میں سے اناج اگائے.
-
وَّ عِنَبًا وَّقَضۡبًا ۙ٢٨
80:28اور انگور اور ترکاری.
-
وَّزَيۡتُوۡنًا وَّنَخۡلًا ؕ٢٩
80:29اور زیتون اور کھجور.
-
وَحَدَآٮِٕقَ غُلۡبًا ۙ٣٠
80:30اور گنجان باغات.
-
وَّفَاكِهَةً وَّاَبًّا ۙ٣١
80:31اور میوه اور (گھاس) چاره (بھی اگایا).
-
مَّتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ٣٢
80:32تمہارے استعمال وفائدے کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے.
-
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ٣٣
80:33پس جب کہ کان بہرے کر دینے والی (قیامت) آجائے گی.
-
يَوۡمَ يَفِرُّ الۡمَرۡءُ مِنۡ اَخِيۡهِۙ٣٤
80:34اس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا.
-
وَاُمِّهٖ وَاَبِيۡهِۙ٣٥
80:35اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے.
-
وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِيۡهِؕ٣٦
80:36اور اپنی بیوی اور اپنی اوﻻد سے بھاگے گا.
-
لِكُلِّ امۡرِیءٍ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ شَاۡنٌ يُّغۡنِيۡهِؕ٣٧
80:37ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی.
-
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ مُّسۡفِرَةٌ ۙ٣٨
80:38اس دن بہت سے چہرے روشن ہوں گے.
-
ضَاحِكَةٌ مُّسۡتَبۡشِرَةٌ ۚ٣٩
80:39(جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے.
-
وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةٌ ۙ٤٠
80:40اور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے.
-
تَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌ ؕ٤١
80:41جن پر سیاہی چڑھی ہوئی ہوگی.
-
اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡكَفَرَةُ الۡفَجَرَةُ٤٢
80:42وه یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے.