بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
وَيۡلٌ لِّلۡمُطَفِّفِيۡنَۙ١
83:1بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی.
-
الَّذِيۡنَ اِذَا اكۡتَالُوۡا عَلَى النَّاسِ يَسۡتَوۡفُوۡنَۖ٢
83:2کہ جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں.
-
وَاِذَا كَالُوۡهُمۡ اَوْ وَّزَنُوۡهُمۡ يُخۡسِرُوۡنَؕ٣
83:3اور جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں.
-
اَلَا يَظُنُّ اُولٰٓٮِٕكَ اَنَّهُمۡ مَّبۡعُوۡثُوۡنَۙ٤
83:4کیا انہیں اپنے مرنے کے بعد جی اٹھنے کا خیال نہیں.
-
لِيَوۡمٍ عَظِيۡمٍۙ٥
83:5اس عظیم دن کے لئے.
-
يَّوۡمَ يَقُوۡمُ النَّاسُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ٦
83:6جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے.
-
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِىۡ سِجِّيۡنٍؕ٧
83:7یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال سِجِّينٌ میں ہے.
-
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سِجِّيۡنٌؕ٨
83:8تجھے کیا معلوم سِجِّينٌ کیا ہے؟
-
كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌؕ٩
83:9(یہ تو) لکھی ہوئی کتاب ہے.
-
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ١٠
83:10اس دن جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہے.
-
الَّذِيۡنَ يُكَذِّبُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِؕ١١
83:11جو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے رہے.
-
وَمَا يُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ١٢
83:12اسے صرف وہی جھٹلاتا ہےجو حد سے آگے نکل جانے واﻻ (اور) گناه گار ہوتا ہے.
-
اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَؕ١٣
83:13جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ اگلوں کے افسانے ہیں.
-
كَلَّا بَلۡ رَانَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ١٤
83:14یوں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کےاعمال کی وجہ سے زنگ (چڑھ گیا) ہے.
-
كَلَّاۤ اِنَّهُمۡ عَنۡ رَّبِّهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ لَّمَحۡجُوۡبُوۡنَؕ١٥
83:15ہرگز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سےاوٹ میں رکھے جائیں گے.
-
ثُمَّ اِنَّهُمۡ لَصَالُوا الۡجَحِيۡمِؕ١٦
83:16پھر یہ لوگ بالیقین جہنم میں جھونکے جائیں گے.
-
ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَؕ١٧
83:17پھر کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے وه جسے تم جھٹلاتے رہے.
-
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡاَبۡرَارِ لَفِىۡ عِلِّيِّيۡنَؕ١٨
83:18لرگزنہیں،بےشک نیکوکاروں کے اعمال نامے علییں میں ہیں .
-
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا عِلِّيُّوۡنَؕ١٩
83:19اورتجھے کیا پتہ کہ عِلِّیین کیا ہے؟
-
كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌۙ٢٠
83:20(وه تو) لکھی ہوئی کتاب ہے.
-
يَّشۡهَدُهُ الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ٢١
83:21مقرب (فرشتے) اس کا مشاہده کرتے ہیں.
-
اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۙ٢٢
83:22یقیناً نیک لوگ (بڑی) نعمتوں میں ہوں گے.
-
عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ يَنۡظُرُوۡنَۙ٢٣
83:23مسہریوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے.
-
تَعۡرِفُ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ نَضۡرَةَ النَّعِيۡمِۚ٢٤
83:24تو ان کے چہروں سے ہی نعمتوں کی تروتازگی پہچان لے گا.
-
يُسۡقَوۡنَ مِنۡ رَّحِيۡقٍ مَّخۡتُوۡمٍۙ٢٥
83:25یہ لوگ سربمہر خالص شراب پلائے جائیں گے.
-
خِتٰمُهٗ مِسۡكٌ ؕ وَفِىۡ ذٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ الۡمُتَنــَافِسُوۡنَؕ٢٦
83:26جس پر مشک کی مہر ہوگی، سبقت لے جانے والوں کو اسی میں سبقت کرنی چاہئے.
-
وَ مِزَاجُهٗ مِنۡ تَسۡنِيۡمٍۙ٢٧
83:27اور اس کی آمیزش تسنیم کی ہوگی.
-
عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ٢٨
83:28(یعنی) وه چشمہ جس کا پانی مقرب لوگ پیئں گے.
-
اِنَّ الَّذِيۡنَ اَجۡرَمُوۡا كَانُوۡا مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يَضۡحَكُوۡنَ ۖ٢٩
83:29گنہگار لوگ ایمان والوں کی ہنسی اڑایا کرتے تھے.
-
وَاِذَا مَرُّوۡا بِهِمۡ يَتَغَامَزُوۡنَ ۖ٣٠
83:30اور ان کے پاس سے گزرتے ہوئے آپس میں آنکھ کےاشارے کرتے تھے.
-
وَاِذَا انۡقَلَبُوۡۤا اِلٰٓى اَهۡلِهِمُ انْقَلَبُوۡا فَكِهِيۡنَ ۖ٣١
83:31اور جب اپنے والوں کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے تھے.
-
وَاِذَا رَاَوۡهُمۡ قَالُوۡۤا اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَـضَآلُّوۡنَۙ٣٢
83:32اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے یقیناً یہ لوگ گمراه (بے راه) ہیں.
-
وَمَاۤ اُرۡسِلُوۡا عَلَيۡهِمۡ حٰفِظِيۡنَۙ٣٣
83:33یہ ان پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجے گئے.
-
فَالۡيَوۡمَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنَ الۡكُفَّارِ يَضۡحَكُوۡنَۙ٣٤
83:34پس آج ایمان والے ان کافروں پر ہنسیں گے.
-
عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِۙ يَنۡظُرُوۡنَؕ٣٥
83:35تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے.
-
هَلۡ ثُوِّبَ الۡكُفَّارُ مَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ٣٦
83:36کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پالیا.