بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡۙ١
84:1جب آسمان پھٹ جائے گا.
-
وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡۙ٢
84:2اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اور اسی کے ﻻئق وه ہے.
-
وَاِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡؕ٣
84:3اور جب زمین (کھینچ کر) پھیلا دی جائے گی.
-
وَاَلۡقَتۡ مَا فِيۡهَا وَتَخَلَّتۡۙ٤
84:4اور اس میں جو ہے اسے وه اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی.
-
وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡؕ٥
84:5اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی اور اسی کے ﻻئق وه ہے.
-
يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدۡحًا فَمُلٰقِيۡهِۚ٦
84:6اے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے واﻻ ہے.
-
فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ٧
84:7تو (اس وقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا.
-
فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيۡرًا ۙ٨
84:8اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.
-
وَّيَنۡقَلِبُ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا ؕ٩
84:9اور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا.
-
وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهۡرِهٖۙ١٠
84:10ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا.
-
فَسَوۡفَ يَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًا ۙ١١
84:11تو وه موت کو بلانے لگے گا.
-
وَّيَصۡلٰى سَعِيۡرًا ؕ١٢
84:12اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا.
-
اِنَّهٗ كَانَ فِىۡۤ اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا ؕ١٣
84:13یہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا.
-
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ يَّحُوۡرَ ۛۚ١٤
84:14اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا.
-
بَلٰٓى ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيۡرًا ؕ١٥
84:15کیوں نہیں، حاﻻنکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا.
-
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِۙ١٦
84:16مجھے شفق کی قسم! اور رات کی!
-
وَالَّيۡلِ وَمَا وَسَقَۙ١٧
84:17اور اس کی جمع کرده چیزوں کی قسم.
-
وَالۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ١٨
84:18اور چاند کی جب کہ وه کامل ہو جاتا ہے.
-
لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍؕ١٩
84:19یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے.
-
فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ٢٠
84:20انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں ﻻتے.
-
وَاِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا يَسۡجُدُوۡنَ ؕ ۩٢١
84:21اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجده نہیں کرتے.
-
بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُكَذِّبُوۡنَ ۖ٢٢
84:22بلکہ جنہوں نے کفر کیا وه جھٹلا رہے ہیں.
-
وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُوۡعُوۡنَ ۖ٢٣
84:23اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں رکھتے ہیں.
-
فَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍۙ٢٤
84:24انہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو.
-
اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ٢٥
84:25ہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بے شمار اور نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے.