بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡبُرُوۡجِۙ١
85:1برجوں والے آسمان کی قسم!
-
وَالۡيَوۡمِ الۡمَوۡعُوۡدِۙ٢
85:2وعده کیے ہوئے دن کی قسم!
-
وَشَاهِدٍ وَّمَشۡهُوۡدٍؕ٣
85:3حاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم!
-
قُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِۙ٤
85:4(کہ) خندقوں والے ہلاک کیے گئے.
-
النَّارِ ذَاتِ الۡوَقُوۡدِۙ٥
85:5وه ایک آگ تھی ایندھن والی.
-
اِذۡ هُمۡ عَلَيۡهَا قُعُوۡدٌ ۙ٦
85:6جب کہ وه لوگ اس کے آس پاس بیٹھے تھے.
-
وَّهُمۡ عَلٰى مَا يَفۡعَلُوۡنَ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ شُهُوۡدٌ ؕ٧
85:7اور مسلمانوں کے ساتھ جو کر رہے تھے اس کو اپنے سامنے دیکھ رہے تھے.
-
وَمَا نَقَمُوۡا مِنۡهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِۙ٨
85:8یہ لوگ ان مسلمانوں (کے کسی اور گناه کا) بدلہ نہیں لے رہے تھے، سوائے اس کے کہ وه اللہ غالب ﻻئق حمد کی ذات پر ایمان ﻻئے تھے.
-
الَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ ؕ٩
85:9جس کے لئے آسمان وزمین کا ملک ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ہرچیز کو دیکھ رہا ہے.
-
اِنَّ الَّذِيۡنَ فَتَـنُوا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوۡبُوۡا فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ الۡحَرِيۡقِؕ١٠
85:10بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے.
-
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ؕ ذٰلِكَ الۡفَوۡزُ الۡكَبِيۡرُؕ١١
85:11بیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وه باغات ہیں۔ جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے.
-
اِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيۡدٌ ؕ١٢
85:12یقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے.
-
اِنَّهٗ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيۡدُ ۚ١٣
85:13وہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوباره پیدا کرے گا.
-
وَهُوَ الۡغَفُوۡرُ الۡوَدُوۡدُۙ١٤
85:14وه بڑا بخشش کرنے واﻻ اور بہت محبت کرنے واﻻ ہے.
-
ذُو الۡعَرۡشِ الۡمَجِيۡدُ ۙ١٥
85:15عرش کا مالک عظمت واﻻ ہے.
-
فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيۡدُ ؕ١٦
85:16جو چاہے اسے کر گزرنے واﻻ ہے.
-
هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡجُـنُوۡدِۙ١٧
85:17تجھے لشکروں کی خبر بھی ملی ہے؟*
-
فِرۡعَوۡنَ وَثَمُوۡدَؕ١٨
85:18(یعنی) فرعون اور ثمود کی.
-
بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ تَكۡذِيۡبٍۙ١٩
85:19(کچھ نہیں) بلکہ کافر تو جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں.
-
وَّاللّٰهُ مِنۡ وَّرَآٮِٕهِمۡ مُّحِيۡطٌۚ٢٠
85:20اور اللہ تعالیٰ بھی انہیں ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے.
-
بَلۡ هُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِيۡدٌ ۙ٢١
85:21بلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان واﻻ.
-
فِىۡ لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍ٢٢
85:22لوح محفوظ میں (لکھا ہوا).