بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ١
86:1قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی.
-
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ٢
86:2تجھے معلوم بھی ہے کہ وه رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟
-
النَّجۡمُ الثَّاقِبُۙ٣
86:3وه روشن ستاره ہے.
-
اِنۡ كُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٌؕ٤
86:4کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو.
-
فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ٥
86:5انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وه کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے.
-
خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ دَافِقٍۙ٦
86:6وه ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہے.
-
يَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَيۡنِ الصُّلۡبِ وَالتَّرَآٮِٕبِؕ٧
86:7جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے.
-
اِنَّهٗ عَلٰى رَجۡعِهٖ لَقَادِرٌؕ٨
86:8بیشک وه اسے پھیر ﻻنے پر یقیناً قدرت رکھنے واﻻ ہے.
-
يَوۡمَ تُبۡلَى السَّرَآٮِٕرُۙ٩
86:9جس دن پوشیده بھیدوں کی جانچ پڑتال ہوگی.
-
فَمَا لَهٗ مِنۡ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍؕ١٠
86:10تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار.
-
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِۙ١١
86:11بارش والے آسمان کی قسم!
-
وَالۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِۙ١٢
86:12اور پھٹنے والی زمین کی قسم!
-
اِنَّهٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌۙ١٣
86:13بیشک یہ (قرآن) البتہ دو ٹوک فیصلہ کرنے واﻻ کلام ہے.
-
وَّمَا هُوَ بِالۡهَزۡلِؕ١٤
86:14یہ ہنسی کی (اور بے فائده) بات نہیں.
-
اِنَّهُمۡ يَكِيۡدُوۡنَ كَيۡدًا ۙ١٥
86:15البتہ کافر داؤ گھات میں ہیں.
-
وَّاَكِيۡدُ كَيۡدًا ۚۖ١٦
86:16اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں.
-
فَمَهِّلِ الۡكٰفِرِيۡنَ اَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدًا١٧
86:17تو کافروں کو مہلت دے انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے.