بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
لَاۤ اُقۡسِمُ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ١
90:1میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں.
-
وَاَنۡتَ حِلٌّ ۢ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ٢
90:2اور آپ اس شہر میں مقیم ہیں.
-
وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ ۙ٣
90:3اور (قسم ہے) انسانی باپ اور اوﻻد کی.
-
لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡ كَبَدٍؕ٤
90:4یقیناً ہم نے انسان کو (بڑی) مشقت میں پیدا کیا ہے.
-
اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ يَّقۡدِرَ عَلَيۡهِ اَحَدٌ ۘ٥
90:5کیا یہ گمان کرتا ہے کہ یہ کسی کے بس میں ہی نہیں؟
-
يَقُوۡلُ اَهۡلَكۡتُ مَالًا لُّبَدًا ؕ٦
90:6کہتا (پھرتا) ہے کہ میں نے تو بہت کچھ مال خرچ کر ڈاﻻ.
-
اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ يَرَهٗۤ اَحَدٌ ؕ٧
90:7کیا (یوں) سمجھتا ہے کہ کسی نے اسے دیکھا (ہی) نہیں؟
-
اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّهٗ عَيۡنَيۡنِۙ٨
90:8کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہیں بنائیں.
-
وَلِسَانًا وَّشَفَتَيۡنِۙ٩
90:9اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں بنائے).
-
وَهَدَيۡنٰهُ النَّجۡدَيۡنِۚ١٠
90:10ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے.
-
فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَةَ ۖ١١
90:11سو اس سے نہ ہو سکا کہ گھاٹی میں داخل ہوتا.
-
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡعَقَبَةُ ؕ١٢
90:12اور کیا سمجھا کہ گھاٹی ہے کیا؟.
-
فَكُّ رَقَبَةٍ ۙ١٣
90:13کسی گردن (غلام ،لونڈی) کو آزاد کرنا.
-
اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِىۡ يَوۡمٍ ذِىۡ مَسۡغَبَةٍ ۙ١٤
90:14یا بھوک والے دن کھانا کھلانا.
-
يَّتِيۡمًا ذَا مَقۡرَبَةٍ ۙ١٥
90:15کسی رشتہ دار یتیم کو.
-
اَوۡ مِسۡكِيۡنًا ذَا مَتۡرَبَةٍ ؕ١٦
90:16یا خاکسار مسکین کو.
-
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَتَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَةِ ؕ١٧
90:17پھر ان لوگوں میں سے ہو جاتا جو ایمان ﻻتے اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں.
-
اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ؕ١٨
90:18یہی لوگ ہیں دائیں بازو والے (خوش بختی والے).
-
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِنَا هُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِ ؕ١٩
90:19اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا یہ کم بختی والے ہیں.
-
عَلَيۡهِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَةٌ٢٠
90:20انہی پر آگ ہوگی جو چاروں طرف سے گھیری ہوئی ہوگی.