الشمس

Surah Ash-Shams

The Sun, Meccan, 15 verses, para 30

بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ

  1. وَالشَّمۡسِ وَضُحٰٮهَا ۙ‏۝١

    91:1

    قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی.

  2. وَالۡقَمَرِ اِذَا تَلٰٮهَا ۙ‏۝٢

    91:2

    قسم ہے چاند کی جب اس کے پیچھے آئے.

  3. وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰٮهَا ۙ‏۝٣

    91:3

    قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے.

  4. وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰٮهَا ۙ‏۝٤

    91:4

    قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے.

  5. وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنٰٮهَا ۙ‏۝٥

    91:5

    قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی.

  6. وَالۡاَرۡضِ وَمَا طَحٰٮهَا ۙ‏۝٦

    91:6

    قسم ہے زمین کی اور اسے ہموار کرنے کی.

  7. وَنَفۡسٍ وَّمَا سَوّٰٮهَا ۙ‏۝٧

    91:7

    قسم ہے نفس کی اور اسے درست بنانے کی.

  8. فَاَلۡهَمَهَا فُجُوۡرَهَا وَتَقۡوٰٮهَا ۙ‏۝٨

    91:8

    پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی.

  9. قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ زَكّٰٮهَا ۙ‏۝٩

    91:9

    جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا.

  10. وَقَدۡ خَابَ مَنۡ دَسّٰٮهَا ؕ‏۝١٠

    91:10

    اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وه ناکام ہوا.

  11. كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِطَغۡوٰٮهَآ ۙ‏۝١١

    91:11

    (قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث جھٹلایا.

  12. اِذِ انۡۢبَعَثَ اَشۡقٰٮهَا ۙ‏۝١٢

    91:12

    جب ان میں کا بڑا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا.

  13. فَقَالَ لَهُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقۡيٰهَا ؕ‏۝١٣

    91:13

    انہیں اللہ کے رسول نے فرما دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری کی (حفاظت کرو).

  14. فَكَذَّبُوۡهُ فَعَقَرُوۡهَا ۙفَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُمۡ بِذَنۡۢبِهِمۡ فَسَوّٰٮهَا ۙ‏۝١٤

    91:14

    ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی اور پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کردیا.

  15. وَلَا يَخَافُ عُقۡبٰهَا‏۝١٥

    91:15

    وه نہیں ڈرتا اس کے تباه کن انجام سے.

سورہ الشمس: اردو ترجمہ، تفسیر اور دعاسورہ الشمس کا مطلب آیت بہ آیت: عربی متن، اردو ترجمہ، گیارہ قسمیں، نفس کا تزکیہ، قوم ثمود اور اونٹنی کا واقعہ، اور اس سورت سے لی گئی مسنون دعا۔پڑھیں ←

Read with English translation