بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰىۙ١
92:1قسم ہے رات کی جب چھا جائے.
-
وَالنَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ٢
92:2اور قسم ہے دن کی جب روشن ہو.
-
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰٓىۙ٣
92:3اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر وماده کو پیدا کیا.
-
اِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتّٰىؕ٤
92:4یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے.
-
فَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰى وَاتَّقٰىۙ٥
92:5جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے).
-
وَصَدَّقَ بِالۡحُسۡنٰىۙ٦
92:6اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا.
-
فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلۡيُسۡرٰىؕ٧
92:7تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے.
-
وَاَمَّا مَنۡۢ بَخِلَ وَاسۡتَغۡنٰىۙ٨
92:8لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی.
-
وَكَذَّبَ بِالۡحُسۡنٰىۙ٩
92:9اور نیک بات کی تکذیب کی.
-
فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلۡعُسۡرٰىؕ١٠
92:10تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے.
-
وَمَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ١١
92:11اس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا.
-
اِنَّ عَلَيۡنَا لَـلۡهُدٰىۖ١٢
92:12بیشک راه دکھا دینا ہمارے ذمہ ہے.
-
وَاِنَّ لَـنَا لَـلۡاٰخِرَةَ وَالۡاُوۡلٰى١٣
92:13اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے.
-
فَاَنۡذَرۡتُكُمۡ نَارًا تَلَظّٰىۚ١٤
92:14میں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے.
-
لَا يَصۡلٰٮهَاۤ اِلَّا الۡاَشۡقَىۙ١٥
92:15جس میں صرف وہی بدبخت داخل ہوگا.
-
الَّذِىۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ١٦
92:16جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منھ پھیر لیا.
-
وَسَيُجَنَّبُهَا الۡاَتۡقَىۙ١٧
92:17اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا.
-
الَّذِىۡ يُؤۡتِىۡ مَالَهٗ يَتَزَكّٰىۚ١٨
92:18جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے.
-
وَمَا لِاَحَدٍ عِنۡدَهٗ مِنۡ نِّعۡمَةٍ تُجۡزٰٓىۙ١٩
92:19کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو.
-
اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ الۡاَعۡلٰىۚ٢٠
92:20بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ وبلند کی رضا چاہنے کے لئے.
-
وَلَسَوۡفَ يَرۡضٰى٢١
92:21یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا.