بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
اَلۡهٰٮكُمُ التَّكَاثُرُۙ١
102:1زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا.
-
حَتّٰى زُرۡتُمُ الۡمَقَابِرَؕ٢
102:2یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے.
-
كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ٣
102:3ہرگز نہیں تم عنقریب معلوم کر لو گے.
-
ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَؕ٤
102:4ہرگز نہیں پھر تمہیں جلد علم ہو جائے گا.
-
كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡيَقِيۡنِؕ٥
102:5ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو.
-
لَتَرَوُنَّ الۡجَحِيۡمَۙ٦
102:6تو بیشک تم جہنم دیکھ لو گے.
-
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ الۡيَقِيۡنِۙ٧
102:7اور تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے.
-
ثُمَّ لَـتُسۡـَٔـلُنَّ يَوۡمَٮِٕذٍ عَنِ النَّعِيۡمِ٨
102:8پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا.