بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
اَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ يُكَذِّبُ بِالدِّيۡنِؕ١
107:1کیا تو نے (اسے بھی) دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے؟
-
فَذٰلِكَ الَّذِىۡ يَدُعُّ الۡيَتِيۡمَۙ٢
107:2یہی وه ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے.
-
وَ لَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِؕ٣
107:3اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا.
-
فَوَيۡلٌ لِّلۡمُصَلِّيۡنَۙ٤
107:4ان نمازیوں کے لئے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے.
-
الَّذِيۡنَ هُمۡ عَنۡ صَلَاتِهِمۡ سَاهُوۡنَۙ٥
107:5جو اپنی نماز سے غافل ہیں.
-
الَّذِيۡنَ هُمۡ يُرَآءُوۡنَۙ٦
107:6جو ریاکاری کرتے ہیں.
-
وَيَمۡنَعُوۡنَ الۡمَاعُوۡنَ٧
107:7اور برتنے کی چیز روکتے ہیں.