بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
تَبَّتۡ يَدَاۤ اَبِىۡ لَهَبٍ وَّتَبَّؕ١
111:1ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وه (خود) ہلاک ہو گیا.
-
مَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُ مَالُهٗ وَمَا كَسَبَؕ٢
111:2نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی.
-
سَيَصۡلٰى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ ۖۚ٣
111:3وه عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائے گا.
-
وَّامۡرَاَ تُهٗ ؕ حَمَّالَةَ الۡحَطَبِۚ٤
111:4اور اس کی بیوی بھی (جائے گی،) جو لکڑیاں ڈھونے والی ہے.
-
فِىۡ جِيۡدِهَا حَبۡلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ٥
111:5اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی.