بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
اَلرَّحۡمٰنُۙ١
55:1رحمٰن نے.
-
عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَؕ٢
55:2قرآن سکھایا.
-
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَۙ٣
55:3اسی نے انسان کو پیدا کیا.
-
عَلَّمَهُ الۡبَيَانَ٤
55:4اور اسے بولنا سکھایا.
-
اَلشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍ٥
55:5آفتاب اور ماہتاب (مقرره) حساب سے ہیں.
-
وَّالنَّجۡمُ وَالشَّجَرُ يَسۡجُدٰنِ٦
55:6اور ستارے اور درخت دونوں سجده کرتے ہیں.
-
وَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الۡمِيۡزَانَۙ٧
55:7اسی نے آسمان کو بلند کیا اور اسی نے ترازو رکھی.
-
اَلَّا تَطۡغَوۡا فِى الۡمِيۡزَانِ٨
55:8تاکہ تم تولنے میں تجاوز نہ کرو.
-
وَاَقِيۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُوا الۡمِيۡزَانَ٩
55:9انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو.
-
وَالۡاَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡاَنَامِۙ١٠
55:10اور اسی نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی.
-
فِيۡهَا فَاكِهَةٌ ۙ وَّالنَّخۡلُ ذَاتُ الۡاَكۡمَامِ ۖ١١
55:11جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں.
-
وَالۡحَبُّ ذُو الۡعَصۡفِ وَالرَّيۡحَانُۚ١٢
55:12اور بھس واﻻ اناج ہے۔ اور خوشبودار پھول ہیں.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ١٣
55:13پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ كَالۡفَخَّارِۙ١٤
55:14اس نےانسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی.
-
وَخَلَقَ الۡجَآنَّ مِنۡ مَّارِجٍ مِّنۡ نَّارٍۚ١٥
55:15اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ١٦
55:16پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
رَبُّ الۡمَشۡرِقَيۡنِ وَ رَبُّ الۡمَغۡرِبَيۡنِۚ١٧
55:17وه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ١٨
55:18تو (اے جنو اورانسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
مَرَجَ الۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيٰنِۙ١٩
55:19اس نے دو دریا جاری کر دیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں.
-
بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٌ لَّا يَبۡغِيٰنِۚ٢٠
55:20ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٢١
55:21پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا اللُّـؤۡلُـؤُ وَالۡمَرۡجَانُۚ٢٢
55:22ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٢٣
55:23پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
وَلَهُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِى الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِۚ٢٤
55:24اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٢٥
55:25پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٍ ۚ ۖ٢٦
55:26زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں.
-
وَّيَبۡقٰى وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو الۡجَلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِۚ٢٧
55:27صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٢٨
55:28پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
يَسۡـَٔـلُهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِىۡ شَاۡنٍۚ٢٩
55:29سب آسمان وزمین والے اسی سے مانگتے ہیں۔ ہر روز وه ایک شان میں ہے.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٣٠
55:30پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
سَنَفۡرُغُ لَـكُمۡ اَيُّهَ الثَّقَلٰنِۚ٣١
55:31(جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٣٢
55:32پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤگے؟
-
يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ اَنۡ تَنۡفُذُوۡا مِنۡ اَقۡطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ فَانْفُذُوۡاؕ لَا تَنۡفُذُوۡنَ اِلَّا بِسُلۡطٰنٍۚ٣٣
55:33اے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٣٤
55:34پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٌ مِّنۡ نَّارٍ ۙ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنۡتَصِرٰنِۚ٣٥
55:35تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٣٦
55:36پھر اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةً كَالدِّهَانِۚ٣٧
55:37پس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے جیسے کہ سرخ چمڑه.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٣٨
55:38پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يُسۡـَٔـلُ عَنۡ ذَنۡۢبِهٖۤ اِنۡسٌ وَّلَا جَآنٌّۚ٣٩
55:39اس دن کسی انسان اورکسی جن سے اس کے گناہوں کی پرسش نہ کی جائے گی.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٤٠
55:40پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
يُعۡرَفُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ بِسِيۡمٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِالنَّوَاصِىۡ وَ الۡاَقۡدَامِۚ٤١
55:41گناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٤٢
55:42پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىۡ يُكَذِّبُ بِهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَۘ٤٣
55:43یہ ہے وه جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے.
-
يَطُوۡفُوۡنَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيۡمٍ اٰنٍۚ٤٤
55:44اس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٤٥
55:45پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ٤٦
55:46اور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ٤٧
55:47پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
ذَوَاتَاۤ اَفۡنَانٍۚ٤٨
55:48(دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٤٩
55:49پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ تَجۡرِيٰنِۚ٥٠
55:50ان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٥١
55:51پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
فِيۡهِمَا مِنۡ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوۡجٰنِۚ٥٢
55:52ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٥٣
55:53پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
مُتَّكِـــِٕيۡنَ عَلٰى فُرُشٍۢ بَطَآٮِٕنُهَا مِنۡ اِسۡتَبۡرَقٍؕ وَجَنَی الۡجَـنَّتَيۡنِ دَانٍۚ٥٤
55:54جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٥٥
55:55پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
فِيۡهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِۙ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّۚ٥٦
55:56وہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۚ٥٧
55:57پس اپنے پالنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
كَاَنَّهُنَّ الۡيَاقُوۡتُ وَالۡمَرۡجَانُۚ٥٨
55:58وه حوریں مثل یاقوت اور مونگے کے ہوں گی.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٥٩
55:59پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
هَلۡ جَزَآءُ الْاِحۡسَانِ اِلَّا الۡاِحۡسَانُۚ٦٠
55:60احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٦١
55:61پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
وَمِنۡ دُوۡنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ٦٢
55:62اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ٦٣
55:63پس تم اپنے پرورش کرنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
مُدۡهَآمَّتٰنِۚ٦٤
55:64جو دونوں گہری سبز سیاہی مائل ہیں.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ٦٥
55:65بتاؤ اب اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ٦٦
55:66ان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٦٧
55:67پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
فِيۡهِمَا فَاكِهَةٌ وَّنَخۡلٌ وَّرُمَّانٌۚ٦٨
55:68ان دونوں میں میوے اور کھجور اور انار ہوں گے.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ٦٩
55:69کیا اب بھی رب کی کسی نعمت کی تکذیب تم کرو گے؟
-
فِيۡهِنَّ خَيۡرٰتٌ حِسَانٌۚ٧٠
55:70ان میں نیک سیرت خوبصورت عورتیں ہیں.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ٧١
55:71پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
حُوۡرٌ مَّقۡصُوۡرٰتٌ فِى الۡخِيَامِۚ٧٢
55:72(گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ٧٣
55:73پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّۚ٧٤
55:74ان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ٧٥
55:75پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کے ساتھ تم تکذیب کرتے ہو؟
-
مُتَّكِــِٕيۡنَ عَلٰى رَفۡرَفٍ خُضۡرٍ وَّعَبۡقَرِىٍّ حِسَانٍۚ٧٦
55:76سبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے.
-
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ٧٧
55:77پس (اے جنو اور انسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
-
تَبٰـرَكَ اسۡمُ رَبِّكَ ذِى الۡجَـلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِ٧٨
55:78تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے جو عزت وجلال واﻻ ہے.