بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
اِذَا وَقَعَتِ الۡوَاقِعَةُ ۙ١
56:1جب قیامت قائم ہو جائے گی.
-
لَيۡسَ لِـوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ ۘ٢
56:2جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.
-
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ۙ٣
56:3وه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.
-
اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّا ۙ٤
56:4جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی.
-
وَّبُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّا ۙ٥
56:5اور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.
-
فَكَانَتۡ هَبَآءً مُّنۡۢبَـثًّا ۙ٦
56:6پھر وه مثل پراگنده غبار کے ہو جائیں گے.
-
وَّكُنۡـتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰـثَـةً ؕ٧
56:7اور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے.
-
فَاَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ؕ٨
56:8پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.
-
وَاَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِؕ٩
56:9اور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا.
-
وَالسّٰبِقُوۡنَ السّٰبِقُوۡنَۚ ۙ١٠
56:10اور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیں.
-
اُولٰٓٮِٕكَ الۡمُقَرَّبُوۡنَۚ١١
56:11وه بالکل نزدیکی حاصل کیے ہوئے ہیں.
-
فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ١٢
56:12نعمتوں والی جنتوں میں ہیں.
-
ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ١٣
56:13(بہت بڑا) گروه تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا.
-
وَقَلِيۡلٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ١٤
56:14اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے.
-
عَلٰى سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَةٍۙ١٥
56:15یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر.
-
مُّتَّكِـــِٕيۡنَ عَلَيۡهَا مُتَقٰبِلِيۡنَ١٦
56:16ایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.
-
يَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَۙ١٧
56:17ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) رہیں گے آمدورفت کریں گے.
-
بِاَكۡوَابٍ وَّاَبَارِيۡقَ ۙ وَكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۙ١٨
56:18آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو.
-
لَّا يُصَدَّعُوۡنَ عَنۡهَا وَلَا يُنۡزِفُوۡنَۙ١٩
56:19جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.
-
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوۡنَۙ٢٠
56:20اور ایسے میوے لیے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں.
-
وَلَحۡمِ طَيۡرٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ٢١
56:21اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں.
-
وَحُوۡرٌ عِيۡنٌۙ٢٢
56:22اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں.
-
كَاَمۡثَالِ اللُّـؤۡلُـوٴِالۡمَكۡنُوۡنِۚ٢٣
56:23جو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں.
-
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ٢٤
56:24یہ صلہ ہے ان کے اعمال کا.
-
لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَغۡوًا وَّلَا تَاۡثِيۡمًا ۙ٢٥
56:25نہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناه کی بات.
-
اِلَّا قِيۡلًا سَلٰمًا سَلٰمًا٢٦
56:26صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی.
-
وَاَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِؕ٢٧
56:27اور داہنے ہاتھ والے کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.
-
فِىۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍۙ٢٨
56:28وه بغیرکانٹوں کی بیریوں.
-
وَّطَلۡحٍ مَّنۡضُوۡدٍۙ٢٩
56:29اور تہ بہ تہ کیلوں.
-
وَّظِلٍّ مَّمۡدُوۡدٍۙ٣٠
56:30اور لمبے لمبے سایوں.
-
وَّ مَآءٍ مَّسۡكُوۡبٍۙ٣١
56:31اور بہتے ہوئے پانیوں.
-
وَّفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍۙ٣٢
56:32اور بکثرت پھلوں میں.
-
لَّا مَقۡطُوۡعَةٍ وَّلَا مَمۡنُوۡعَةٍۙ٣٣
56:33جو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیں.
-
وَّ فُرُشٍ مَّرۡفُوۡعَةٍؕ٣٤
56:34اور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گے.
-
اِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰهُنَّ اِنۡشَآءًۙ٣٥
56:35ہم نے ان کی (بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہے.
-
فَجَعَلۡنٰهُنَّ اَبۡكَارًاۙ٣٦
56:36اور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے.
-
عُرُبًا اَتۡرَابًاۙ٣٧
56:37محبت والیاں اور ہم عمر ہیں.
-
لِّاَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ٣٨
56:38دائیں ہاتھ والوں کے لیے ہیں.
-
ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ٣٩
56:39جم غفیر ہے اگلوں میں سے.
-
وَثُلَّةٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ٤٠
56:40اور بہت بڑی جماعت ہے پچھلوں میں سے.
-
وَاَصۡحٰبُ الشِّمَالِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الشِّمَالِؕ٤١
56:41اور بائیں ہاتھ والے کیا ہیں بائیں ہاتھ والے
-
فِىۡ سَمُوۡمٍ وَّحَمِيۡمٍۙ٤٢
56:42گرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے).
-
وَّظِلٍّ مِّنۡ يَّحۡمُوۡمٍۙ٤٣
56:43اورسیاه دھوئیں کے سائے میں.
-
لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِيۡمٍ٤٤
56:44جو نہ ٹھنڈا ہے نہ فرحت بخش.
-
اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰ لِكَ مُتۡرَفِيۡنَۚ ۖ٤٥
56:45بیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں میں پلے ہوئے تھے.
-
وَكَانُوۡا يُصِرُّوۡنَ عَلَى الۡحِنۡثِ الۡعَظِيۡمِۚ٤٦
56:46اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کرتے تھے.
-
وَكَانُوۡا يَقُوۡلُوۡنَ ۙ اَٮِٕذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ٤٧
56:47اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں گے.
-
اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَ٤٨
56:48اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟
-
قُلۡ اِنَّ الۡاَوَّلِيۡنَ وَالۡاٰخِرِيۡنَۙ٤٩
56:49آپ کہہ دیجئے کہ یقیناً سب اگلے اور پچھلے.
-
لَمَجۡمُوۡعُوۡنَ ۙ اِلٰى مِيۡقَاتِ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ٥٠
56:50ضرور جمع کئے جائیں گے ایک مقرر دن کے وقت.
-
ثُمَّ اِنَّكُمۡ اَيُّهَا الضَّآلُّوۡنَ الۡمُكَذِّبُوۡنَۙ٥١
56:51پھر تم اے گمراہو جھٹلانے والو!
-
لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍۙ٥٢
56:52البتہ کھانے والے ہو تھوہر کا درخت.
-
فَمٰلِــُٔوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَۚ٥٣
56:53اور اسی سے پیٹ بھرنے والے ہو.
-
فَشٰرِبُوۡنَ عَلَيۡهِ مِنَ الۡحَمِيۡمِۚ٥٤
56:54پھر اس پر گرم کھولتا پانی پینے والے ہو.
-
فَشٰرِبُوۡنَ شُرۡبَ الۡهِيۡمِؕ٥٥
56:55پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح.
-
هٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِؕ٥٦
56:56قیامت کے دن ان کی مہمانی یہ ہے.
-
نَحۡنُ خَلَقۡنٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُوۡنَ٥٧
56:57ہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں کرتے؟
-
اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تُمۡنُوۡنَؕ٥٨
56:58اچھا پھر یہ تو بتلاؤ کہ جو منی تم ٹپکاتے ہو.
-
ءَاَنۡتُمۡ تَخۡلُقُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡخٰلِقُوۡنَ٥٩
56:59کیا اس کا (انسان) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں؟
-
نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ الۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَۙ٦٠
56:60ہم ہی نے تم میں موت کو متعین کر دیا ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں.
-
عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ اَمۡثَالَـكُمۡ وَنُـنۡشِئَكُمۡ فِىۡ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ٦١
56:61کہ تمہاری جگہ تم جیسے اور پیدا کر دیں اور تمہیں نئے سرے سے اس عالم میں پیدا کریں جس سے تم (بالکل) بےخبر ہو.
-
وَلَـقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَةَ الۡاُوۡلٰى فَلَوۡلَا تَذَكَّرُوۡنَ٦٢
56:62تمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟
-
اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَحۡرُثُوۡنَؕ٦٣
56:63اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو.
-
ءَاَنۡتُمۡ تَزۡرَعُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الزّٰرِعُوۡنَ٦٤
56:64اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں.
-
لَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنٰهُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُوۡنَ٦٥
56:65اگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤ.
-
اِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَۙ٦٦
56:66کہ ہم پر تو تاوان ہی پڑ گیا.
-
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ٦٧
56:67بلکہ ہم بالکل محروم ہی ره گئے.
-
اَفَرَءَيۡتُمُ الۡمَآءَ الَّذِىۡ تَشۡرَبُوۡنَؕ٦٨
56:68اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو.
-
ءَاَنۡـتُمۡ اَنۡزَلۡـتُمُوۡهُ مِنَ الۡمُزۡنِ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡزِلُوۡنَ٦٩
56:69اسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟
-
لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنٰهُ اُجَاجًا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُوۡنَ٧٠
56:70اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟
-
اَفَرَءَيۡتُمُ النَّارَ الَّتِىۡ تُوۡرُوۡنَؕ٧١
56:71اچھا ذرا یہ بھی بتاؤ کہ جو آگ تم سلگاتے ہو.
-
ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَهَاۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِـُٔـوۡنَ٧٢
56:72اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں؟
-
نَحۡنُ جَعَلۡنٰهَا تَذۡكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلۡمُقۡوِيۡنَۚ٧٣
56:73ہم نے اسے سبب نصیحت اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہے.
-
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ٧٤
56:74پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو.
-
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِۙ٧٥
56:75پس میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گرنے کی.
-
وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِيۡمٌۙ٧٦
56:76اور اگرتمہیں علم ہو تو یہ بہت بڑی قسم ہے.
-
اِنَّهٗ لَـقُرۡاٰنٌ كَرِيۡمٌۙ٧٧
56:77کہ بیشک یہ قرآن بہت بڑی عزت واﻻ ہے.
-
فِىۡ كِتٰبٍ مَّكۡنُوۡنٍۙ٧٨
56:78جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے
-
لَّا يَمَسُّهٗۤ اِلَّا الۡمُطَهَّرُوۡنَؕ٧٩
56:79جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں.
-
تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ٨٠
56:80یہ رب العالمین کی طرف سےاترا ہوا ہے.
-
اَفَبِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ اَنۡتُمۡ مُّدۡهِنُوۡنَۙ٨١
56:81پس کیا تم ایسی بات کو سرسری (اور معمولی) سمجھ رہے ہو؟
-
وَتَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَكُمۡ اَنَّكُمۡ تُكَذِّبُوۡنَ٨٢
56:82اور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھرو.
-
فَلَوۡلَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الۡحُـلۡقُوۡمَۙ٨٣
56:83پس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائے.
-
وَاَنۡتُمۡ حِيۡنَٮِٕذٍ تَـنۡظُرُوۡنَۙ٨٤
56:84اور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو.
-
وَنَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَيۡهِ مِنۡكُمۡ وَلٰـكِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ٨٥
56:85ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده قریب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھ سکتے.
-
فَلَوۡلَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ غَيۡرَ مَدِيۡنِيۡنَۙ٨٦
56:86پس اگر تم کسی کے زیرفرمان نہیں.
-
تَرۡجِعُوۡنَهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ٨٧
56:87اور اس قول میں سچے ہو تو (ذرا) اس روح کو تو لوٹاؤ.
-
فَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَۙ٨٨
56:88پس جو کوئی بارگاه الٰہی سے قریب کیا ہوا ہوگا.
-
فَرَوۡحٌ وَّ رَيۡحَانٌ ۙ وَّجَنَّتُ نَعِيۡمٍ٨٩
56:89اسے تو راحت ہے اور غذائیں ہیں اور آرام والی جنت ہے.
-
وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِۙ٩٠
56:90اور جو شحص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہے.
-
فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ٩١
56:91تو بھی سلامتی ہے تیرے لیے کہ تو داہنے والوں میں سے ہے.
-
وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُكَذِّبِيۡنَ الضَّآلِّيۡنَۙ٩٢
56:92لیکن اگر کوئی جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے.
-
فَنُزُلٌ مِّنۡ حَمِيۡمٍۙ٩٣
56:93تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ہے.
-
وَّتَصۡلِيَةُ جَحِيۡمٍ٩٤
56:94اور دوزخ میں جانا ہے.
-
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الۡيَـقِيۡنِۚ٩٥
56:95یہ خبر سراسر حق اور قطعاً یقینی ہے.
-
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ٩٦
56:96پس تواپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر.