بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
اِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الَّذِىۡ خَلَقَۚ١
96:1پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا.
-
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍۚ٢
96:2جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا.
-
اِقۡرَاۡ وَرَبُّكَ الۡاَكۡرَمُۙ٣
96:3تو پڑھتا ره تیرا رب بڑے کرم واﻻ ہے.
-
الَّذِىۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِۙ٤
96:4جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا.
-
عَلَّمَ الۡاِنۡسَانَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡؕ٥
96:5جس نے انسان کو وه سکھایا جسے وه نہیں جانتا تھا.
-
كَلَّاۤ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَيَطۡغٰٓىۙ٦
96:6سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے.
-
اَنۡ رَّاٰهُ اسۡتَغۡنٰىؕ٧
96:7اس لئے کہ وه اپنے آپ کو بے پروا (یا تونگر) سمجھتا ہے.
-
اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجۡعٰىؕ٨
96:8یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے.
-
اَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ يَنۡهٰىؕ٩
96:9(بھلا) اسے بھی تو نے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے.
-
عَبۡدًا اِذَا صَلّٰىؕ١٠
96:10جبکہ وه بنده نماز ادا کرتا ہے.
-
اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَانَ عَلَى الۡهُدٰٓىۙ١١
96:11بھلا بتلا تو اگر وه ہدایت پر ہو.
-
اَوۡ اَمَرَ بِالتَّقۡوٰىۙ١٢
96:12یا پرہیز گاری کا حکم دیتا ہو.
-
اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ١٣
96:13بھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منھ پھیرتا ہو تو.
-
اَلَمۡ يَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰهَ يَرٰىؕ١٤
96:14کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے.
-
كَلَّا لَٮِٕنۡ لَّمۡ يَنۡتَهِ ۙ لَنَسۡفَعًۢا بِالنَّاصِيَةِۙ١٥
96:15یقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے.
-
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ ۚ١٦
96:16ایسی پیشانی جو جھوٹی خطا کار ہے.
-
فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهٗ ۙ١٧
96:17یہ اپنی مجلس والوں کو بلالے.
-
سَنَدۡعُ الزَّبَانِيَةَ ۙ١٨
96:18ہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلالیں گے.
-
كَلَّا ؕ لَا تُطِعۡهُ وَاسۡجُدۡ وَاقۡتَرِبْ۩١٩
96:19خبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجده کر اور قریب ہو جا.*